Psalms 56

خدایا بر من رحم کن، زیرا دشمنانم به من حمله می‌کنند و پیوسته مرا عذاب می‌دهند.
داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: دُوردراز جزیروں کا کبوتر۔ یہ سنہرا گیت اُس وقت سے متعلق ہے جب فلستیوں نے اُسے جات میں پکڑ لیا۔ اے اللہ، مجھ پر مہربانی کر! کیونکہ لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں، لڑنے والا دن بھر مجھے ستا رہا ہے۔
تمام روز به من حمله می‌کنند و آنانی که با من می‌جنگند، بسیارند.
دن بھر میرے دشمن میرے پیچھے لگے ہیں، کیونکہ وہ بہت ہیں اور غرور سے مجھ سے لڑ رہے ہیں۔
ای خداوند، هنگامی‌که می‌ترسم، به تو توکّل می‌کنم.
لیکن جب خوف مجھے اپنی گرفت میں لے لے تو مَیں تجھ پر ہی بھروسا رکھتا ہوں۔
به خدا توکّل می‌کنم و نمی‌ترسم. او را به‌خاطر آنچه که انجام داده است شکر می‌کنم، پس انسان فانی به من چه می‌تواند بکند؟
اللہ کے کلام پر میرا فخر ہے، اللہ پر میرا بھروسا ہے۔ مَیں ڈروں گا نہیں، کیونکہ فانی انسان مجھے کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟
دشمنانم تمام روز به فکر آزار من هستند و همیشه در پی آن هستند که راهی برای اذیّت من پیدا کنند.
دن بھر وہ میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر غلط معنی نکالتے، اپنے تمام منصوبوں سے مجھے ضرر پہنچانا چاہتے ہیں۔
آنها همه با هم در کمین هستند و پیوسته مراقب من می‌باشند تا مرا به قتل برسانند.
وہ حملہ آور ہو کر تاک میں بیٹھ جاتے اور میرے ہر قدم پر غور کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ مجھے مار ڈالنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
پس ای خدا، آنها را به‌خاطر شرارتشان مجازات کن و به غضب خود گرفتار فرما.
جو ایسی شریر حرکتیں کرتے ہیں، کیا اُنہیں بچنا چاہئے؟ ہرگز نہیں! اے اللہ، اقوام کو غصے میں خاک میں ملا دے۔
تو از پریشانی من آگاهی، حساب اشکهایم را داری آیا آنها در دفتر تو نوشته نشده‌اند؟
جتنے بھی دن مَیں بےگھر پھرا ہوں اُن کا تُو نے پورا حساب رکھا ہے۔ اے اللہ، میرے آنسو اپنے مشکیزے میں ڈال لے! کیا وہ پہلے سے تیری کتاب میں قلم بند نہیں ہیں؟ ضرور!
آن روزی که تو را صدا می‌کنم دشمنانم برمی‌گردند و می‌گریزند. یقین دارم که خداوند پشتیبان من است.
پھر جب مَیں تجھے پکاروں گا تو میرے دشمن مجھ سے باز آئیں گے۔ یہ مَیں نے جان لیا ہے کہ اللہ میرے ساتھ ہے!
وعده‌های خدا را ستایش می‌کنم و او را شکر می‌کنم.
اللہ کے کلام پر میرا فخر ہے، رب کے کلام پر میرا فخر ہے۔
بر او توکّل می‌کنم و نخواهم ترسید. پس انسان فانی به من چه می‌‌تواند بکند؟
اللہ پر میرا بھروسا ہے۔ مَیں ڈروں گا نہیں، کیونکہ فانی انسان مجھے کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟
خدایا، نذرهای خود را به تو ادا خواهم کرد و از تو سپاسگزار هستم.
اے اللہ، تیرے حضور مَیں نے مَنتیں مانی ہیں، اور اب مَیں تجھے شکرگزاری کی قربانیاں پیش کروں گا۔
زیرا تو مرا از مرگ نجات دادی، و از نابودی رهانیدی تا در پرتو نور حیات که از جانب تو می‌تابد به حضور تو راه یابم.
کیونکہ تُو نے میری جان کو موت سے بچایا اور میرے پاؤں کو ٹھوکر کھانے سے محفوظ رکھا تاکہ زندگی کی روشنی میں اللہ کے حضور چلوں۔