Psalms 110

خداوند به سَروَر من می‌گوید: «به دست راست من بنشین تا دشمنانت را زیر پای تو اندازم.»
داؤد کا زبور۔ رب نے میرے رب سے کہا، ”میرے دہنے ہاتھ بیٹھ، جب تک مَیں تیرے دشمنوں کو تیرے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“
خداوند از صهیون سلطنت تو را وسعت خواهد داد تا بر دشمنان اطرافت سلطنت کنی.
رب صیون سے تیری سلطنت کی سرحدیں بڑھا کر کہے گا، ”آس پاس کے دشمنوں پر حکومت کر!“
در روز نبرد با دشمنانت، قومت با کمال میل از اوامر تو پیروی خواهد كرد و جوانان تو مثل شبنم صبحگاهی به حضور تو بر کوه مقدّس خواهند آمد.
جس دن تُو اپنی فوج کو کھڑا کرے گا تیری قوم خوشی سے تیرے پیچھے ہو لے گی۔ تُو مُقدّس شان و شوکت سے آراستہ ہو کر طلوعِ صبح کے باطن سے اپنی جوانی کی اوس پائے گا۔
خداوند قسم خورده است و پشیمان نخواهد شد، که تو تا ابد کاهن هستی، کاهنی در رتبه ملکی‌صدق.
رب نے قَسم کھائی ہے اور اِس سے پچھتائے گا نہیں، ”تُو ابد تک امام ہے، ایسا امام جیسا مَلِک صدق تھا۔“
خداوند در دست راست توست و در روز غضب خود، پادشاهان را شکست خواهد داد.
رب تیرے دہنے ہاتھ پر رہے گا اور اپنے غضب کے دن دیگر بادشاہوں کو چُور چُور کرے گا۔
ملّتها را محاکمه خواهد كرد. میدان جنگ را از اجساد آنها پُر خواهد ساخت و پادشاهان روی زمین را شکست خواهد داد.
وہ قوموں میں عدالت کر کے میدان کو لاشوں سے بھر دے گا اور دُور تک سروں کو پاش پاش کرے گا۔
پادشاه از آب جوی کنار جاده خواهد نوشید و نیرو یافته، با پیروزی سرافراز خواهد شد.
راستے میں وہ ندی سے پانی پی لے گا، اِس لئے اپنا سر اُٹھائے پھرے گا۔