Psalms 108

خدایا، دل من استوار و محکم است و برای تو سرود شکرگزاری خواهم سرایید. ای جان من بیدار شو.
داؤد کا زبور۔ گیت۔ اے اللہ، میرا دل مضبوط ہے۔ مَیں ساز بجا کر تیری مدح سرائی کروں گا۔ اے میری جان، جاگ اُٹھ!
ای عود من و ای بربط من بیدار شوید، من خورشید را بیدار خواهم کرد.
اے ستار اور سرود، جاگ اُٹھو! مَیں طلوعِ صبح کو جگاؤں گا۔
خدایا، در بین اقوام جهان تو را سپاس خواهم گفت و در میان مردم تو را ستایش خواهم کرد.
اے رب، مَیں قوموں میں تیری ستائش، اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کروں گا۔
زیرا محبّت پایدار و وفاداری تو بالاتر از آسمانهاست.
کیونکہ تیری شفقت آسمان سے کہیں بلند ہے، تیری وفاداری بادلوں تک پہنچتی ہے۔
خدایا، عظمت و شکوهت را در آسمان و جلالت را بروی زمین آشکار فرما،
اے اللہ، آسمان پر سرفراز ہو! تیرا جلال پوری دنیا پر چھا جائے۔
دعای مرا بشنو و ما را با قدرت خود نجات بده تا کسانی که تو دوست می‌داری، رهایی یابند.
اپنے دہنے ہاتھ سے مدد کر کے میری سن تاکہ جو تجھے پیارے ہیں نجات پائیں۔
خداوند از جایگاه مقدّس خود به ما وعده داد و فرمود: «با سرافرازی، شهر شکیم و دشت سُكوّت را بین قوم تقسیم خواهم نمود.
اللہ نے اپنے مقدِس میں فرمایا ہے، ”مَیں فتح مناتے ہوئے سِکم کو تقسیم کروں گا اور وادیِ سُکات کو ناپ کر بانٹ دوں گا۔
جلعاد از آن من است و منسی از آن من. افرایم کلاهخود من است، و یهودا، عصای سلطنت من.
جِلعاد میرا ہے اور منسّی میرا ہے۔ افرائیم میرا خود اور یہوداہ میرا شاہی عصا ہے۔
موآب ظرف شست‌وشوی من خواهد بود و به نشانهٔ مالکیّتم، کفش خود را بر اَدوم پرت خواهم کرد و بر فراز فلسطین بانگ پیروزی برخواهم آورد.»
موآب میرا غسل کا برتن ہے، اور ادوم پر مَیں اپنا جوتا پھینک دوں گا۔ مَیں فلستی ملک پر زوردار نعرے لگاؤں گا!“
چه کسی مرا به آن شهر مستحکم می‌برد؟ چه کسی مرا به اَدوم راهنمایی می‌کند؟
کون مجھے قلعہ بند شہر میں لائے گا؟ کون میری راہنمائی کر کے مجھے ادوم تک پہنچائے گا؟
خدایا! آیا حقیقتاً ما را ترک کرده‌ای، و پیشاپیش لشکر ما نخواهی رفت؟
اے اللہ، تُو ہی یہ کر سکتا ہے، گو تُو نے ہمیں رد کیا ہے۔ اے اللہ، تُو ہماری فوجوں کا ساتھ نہیں دیتا جب وہ لڑنے کے لئے نکلتی ہیں۔
خدایا در مقابله با دشمنان، به ما کمک کن زیرا کمک انسان بی‌فایده است.
مصیبت میں ہمیں سہارا دے، کیونکہ اِس وقت انسانی مدد بےکار ہے۔
با کمک خدا، پیروزی از آن ما خواهد بود، او دشمنان ما را سرکوب خواهد كرد.
اللہ کے ساتھ ہم زبردست کام کریں گے، کیونکہ وہی ہمارے دشمنوں کو کچل دے گا۔