Psalms 1

‌خوشا به حال کسی‌که با شریران مشورت نمی‌کند و به راه گناهکاران نمی‌رود و با مسخره‌کنندگان همنشین نمی‌شود،
مبارک ہے وہ جو نہ بےدینوں کے مشورے پر چلتا، نہ گناہ گاروں کی راہ پر قدم رکھتا، اور نہ طعنہ زنوں کے ساتھ بیٹھتا ہے
بلکه خوشی او اطاعت از شریعت خداوند است و شب و روز به دستورات او می‌اندیشد.
بلکہ رب کی شریعت سے لطف اندوز ہوتا اور دن رات اُسی پر غور و خوض کرتا رہتا ہے۔
او مانند درختی است که در کنار نهر آب کاشته شده باشد، میوهٔ خود را در موسمش می‌دهد و برگهایش پژمرده نمی‌گردد و در همهٔ کارهای خود موفّق است.
وہ نہروں کے کنارے پر لگے درخت کی مانند ہے۔ وقت پر وہ پھل لاتا، اور اُس کے پتے نہیں مُرجھاتے۔ جو کچھ بھی کرے اُس میں وہ کامیاب ہے۔
امّا شریران چنین نیستند. بلکه آنان مانند کاهی هستند که باد آنها را پراکنده می‌سازد.
بےدینوں کا یہ حال نہیں ہوتا۔ وہ بھوسے کی مانند ہیں جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔
بنابراین شریران در روز داوری محکوم خواهند گردید و در جمع ایمانداران نخواهند ایستاد.
اِس لئے بےدین عدالت میں قائم نہیں رہیں گے، اور گناہ گار کا راست بازوں کی مجلس میں مقام نہیں ہو گا۔
خداوند راهنما و حافظ نیكوکاران است امّا عاقبت بدکاران هلاکت و نابودی است.
کیونکہ رب راست بازوں کی راہ کی پہرہ داری کرتا ہے جبکہ بےدینوں کی راہ تباہ ہو جائے گی۔