Proverbs 2

Mia filo! se vi akceptos miajn parolojn Kaj konservos ĉe vi miajn ordonojn,
میرے بیٹے، میری بات قبول کر کے میرے احکام اپنے دل میں محفوظ رکھ۔
Ke via orelo atente aŭskultos saĝon Kaj vian koron vi inklinigos al komprenado;
اپنا کان حکمت پر دھر، اپنا دل سمجھ کی طرف مائل کر۔
Se vi vokos la prudenton Kaj direktos vian voĉon al la saĝo:
بصیرت کے لئے آواز دے، چلّا کر سمجھ مانگ۔
Se vi serĉos ĝin kiel arĝenton, Serĉegos kiel trezoron:
اُسے یوں تلاش کر گویا چاندی ہو، اُس کا یوں کھوج لگا گویا پوشیدہ خزانہ ہو۔
Tiam vi komprenos la timon antaŭ la Eternulo, Kaj vi akiros konadon pri Dio.
اگر تُو ایسا کرے تو تجھے رب کے خوف کی سمجھ آئے گی اور اللہ کا عرفان حاصل ہو گا۔
Ĉar la Eternulo donas saĝon; El Lia buŝo venas scio kaj kompreno.
کیونکہ رب ہی حکمت عطا کرتا، اُسی کے منہ سے عرفان اور سمجھ نکلتی ہے۔
Li havas helpon por la virtuloj; Li estas ŝildo por tiuj, kiuj vivas pie.
وہ سیدھی راہ پر چلنے والوں کو کامیابی فراہم کرتا اور بےالزام زندگی گزارنے والوں کی ڈھال بنا رہتا ہے۔
Li gardas la iradon de la justo, Kaj zorgas pri la vojo de Siaj piuloj.
کیونکہ وہ انصاف پسندوں کی راہوں کی پہرہ داری کرتا ہے۔ جہاں بھی اُس کے ایمان دار چلتے ہیں وہاں وہ اُن کی حفاظت کرتا ہے۔
Tiam vi komprenos veremon kaj juston Kaj pion kaj ĉiun bonan vojon.
تب تجھے راستی، انصاف، دیانت داری اور ہر اچھی راہ کی سمجھ آئے گی۔
Ĉar saĝo venos en vian koron, Kaj scio estos agrabla por via animo.
کیونکہ تیرے دل میں حکمت داخل ہو جائے گی، اور علم و عرفان تیری جان کو پیارا ہو جائے گا۔
Bona konscio vin gvidos, Prudento vin gardos,
تمیز تیری حفاظت اور سمجھ تیری چوکیداری کرے گی۔
Por savi vin de la vojo de malbono, De homo, parolanta kontraŭveraĵon,
حکمت تجھے غلط راہ اور کج رَو باتیں کرنے والے سے بچائے رکھے گی۔
De tiuj, kiuj forlasas la ĝustan vojon, Por iri la vojojn de mallumo,
ایسے لوگ سیدھی راہ کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ تاریک راستوں پر چلیں،
Kiuj ĝojas, kiam ili faras malbonon, Trovas plezuron en la malordo de la malboneco,
وہ بُری حرکتیں کرنے سے خوش ہو جاتے ہیں، غلط کام کی کج رَوی دیکھ کر جشن مناتے ہیں۔
Kies vojoj estas malrektaj Kaj kies irado deflankiĝis;
اُن کی راہیں ٹیڑھی ہیں، اور وہ جہاں بھی چلیں آوارہ پھرتے ہیں۔
Por savi vin de fremda virino, De edzino ne via, kies paroloj estas glataj,
حکمت تجھے ناجائز عورت سے چھڑاتی ہے، اُس اجنبی عورت سے جو چِکنی چپڑی باتیں کرتی،
Kiu forlasas la amikon de sia juneco, Kaj forgesas la ligon de sia Dio;
جو اپنے جیون ساتھی کو ترک کر کے اپنے خدا کا عہد بھول جاتی ہے۔
Ĉar ŝia domo kondukas al morto, Kaj ŝiaj paŝoj al la inferuloj;
کیونکہ اُس کے گھر میں داخل ہونے کا انجام موت، اُس کی راہوں کی منزلِ مقصود پاتال ہے۔
Ĉiuj, kiuj eniras al ŝi, ne revenas, Kaj ne reatingas la vojon de la vivo;
جو بھی اُس کے پاس جائے وہ واپس نہیں آئے گا، وہ زندگی بخش راہوں پر دوبارہ نہیں پہنچے گا۔
Ke vi iru la vojon de bonuloj, Kaj sekvu la paŝosignojn de piuloj.
چنانچہ اچھے لوگوں کی راہ پر چل پھر، دھیان دے کہ تیرے قدم راست بازوں کے راستے پر رہیں۔
Ĉar la piuloj loĝos sur la tero, Kaj la senpekuloj restos sur ĝi;
کیونکہ سیدھی راہ پر چلنے والے ملک میں آباد ہوں گے، آخرکار بےالزام ہی اُس میں باقی رہیں گے۔
Sed la malpiuloj estos ekstermitaj de sur la tero, Kaj la maliculoj estos malaperigitaj de tie.
لیکن بےدین ملک سے مٹ جائیں گے، اور بےوفاؤں کو اُکھاڑ کر ملک سے خارج کر دیا جائے گا۔