Psalms 122

Hodočasnička pjesma. Davidova. Obradovah se kad mi rekoše: "Hajdemo u Dom Jahvin!"
داؤد کا زیارت کا گیت۔ مَیں اُن سے خوش ہوا جنہوں نے مجھ سے کہا، ”آؤ، ہم رب کے گھر چلیں۔“
Eto, noge nam već stoje na vratima tvojim, Jeruzaleme.
اے یروشلم، اب ہمارے پاؤں تیرے دروازوں میں کھڑے ہیں۔
Jeruzaleme, grade čvrsto sazdani i kao u jedno saliveni!
یروشلم شہر یوں بنایا گیا ہے کہ اُس کے تمام حصے مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔
Onamo uzlaze plemena, plemena Jahvina, po Zakonu Izraelovu, da slave ime Jahvino.
وہاں قبیلے، ہاں رب کے قبیلے حاضر ہوتے ہیں تاکہ رب کے نام کی ستائش کریں جس طرح اسرائیل کو فرمایا گیا ہے۔
Ondje stoje sudačke stolice, stolice doma Davidova.
کیونکہ وہاں تخت عدالت کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں، وہاں داؤد کے گھرانے کے تخت ہیں۔
Molite za mir Jeruzalemov! Blago onima koji tebe ljube!
یروشلم کے لئے سلامتی مانگو! ”جو تجھ سے پیار کرتے ہیں وہ سکون پائیں۔
Neka bude mir u zidinama tvojim i pokoj u tvojim palačama!
تیری فصیل میں سلامتی اور تیرے محلوں میں سکون ہو۔“
Radi braće i prijatelja svojih klicat ću: "Mir tebi!"
اپنے بھائیوں اور ہم سایوں کی خاطر مَیں کہوں گا، ”تیرے اندر سلامتی ہو!“
Radi Doma Jahve, Boga našega, za sreću tvoju ja ću moliti.
رب ہمارے خدا کے گھر کی خاطر مَیں تیری خوش حالی کا طالب رہوں گا۔