Job 8

Bildan iz Šuaha progovori tad i reče:
تب بِلدد سوخی نے جواب دے کر کہا،
"Dokad ćeš jošte govoriti tako, dokle će ti riječ kao vihor biti?
”تُو کب تک اِس قسم کی باتیں کرے گا؟ کب تک تیرے منہ سے آندھی کے جھونکے نکلیں گے؟
TÓa zar može Bog pravo pogaziti, može li pravdu izvrnut' Svesilni?
کیا اللہ انصاف کا خون کر سکتا، کیا قادرِ مطلق راستی کو آگے پیچھے کر سکتا ہے؟
Ako mu djeca tvoja sagriješiše, preda ih zato bezakonju njinu.
تیرے بیٹوں نے اُس کا گناہ کیا ہے، اِس لئے اُس نے اُنہیں اُن کے جرم کے قبضے میں چھوڑ دیا۔
Al' ako Boga potražiš iskreno i od Svesilnog milost ti izmoliš;
اب تیرے لئے لازم ہے کہ تُو اللہ کا طالب ہو اور قادرِ مطلق سے التجا کرے،
ako li budeš čist i neporočan, odsad će svagda on nad tobom bdjeti i obnovit će kuću pravedniku.
کہ تُو پاک ہو اور سیدھی راہ پر چلے۔ پھر وہ اب بھی تیری خاطر جوش میں آ کر تیری راست بازی کی سکونت گاہ کو بحال کرے گا۔
Bit će malena tvoja sreća prošla prema budućoj što te očekuje.
تب تیرا مستقبل نہایت عظیم ہو گا، خواہ تیری ابتدائی حالت کتنی پست کیوں نہ ہو۔
No pitaj samo prošle naraštaje, na mudrost pređa njihovih pripazi.
گزشتہ نسل سے ذرا پوچھ لے، اُس پر دھیان دے جو اُن کے باپ دادا نے تحقیقات کے بعد معلوم کیا۔
Od jučer mi smo i ništa ne znamo, poput sjene su na zemlji nam dani.
کیونکہ ہم خود کل ہی پیدا ہوئے اور کچھ نہیں جانتے، زمین پر ہمارے دن سائے جیسے عارضی ہیں۔
Oni će te poučit' i reći ti, iz srca će svog izvući besjede:
لیکن یہ تجھے تعلیم دے کر بات بتا سکتے ہیں، یہ تجھے اپنے دل میں جمع شدہ علم پیش کر سکتے ہیں۔
'Izvan močvare zar će rogoz nići? Zar će bez vode trstika narasti?
کیا آبی نرسل وہاں اُگتا ہے جہاں دلدل نہیں؟ کیا سرکنڈا وہاں پھلتا پھولتا ہے جہاں پانی نہیں؟
Zeleni se sva, al' i nekošena usahne prije svake druge trave.
اُس کی کونپلیں ابھی نکل رہی ہیں اور اُسے توڑا نہیں گیا کہ اگر پانی نہ ملے تو باقی ہریالی سے پہلے ہی سوکھ جاتا ہے۔
To je kob svakog tko Boga zaboravi; tako propada nada bezbožnika:
یہ ہے اُن کا انجام جو اللہ کو بھول جاتے ہیں، اِسی طرح بےدین کی اُمید جاتی رہتی ہے۔
Nit je tanana njegovo uzdanje, a ufanje mu kuća paukova.
جس پر وہ اعتماد کرتا ہے وہ نہایت ہی نازک ہے، جس پر اُس کا بھروسا ہے وہ مکڑی کے جالے جیسا کمزور ہے۔
Nasloni li se, ona mu se ljulja, prihvati li se, ona mu se ruši.
جب وہ جالے پر ٹیک لگائے تو کھڑا نہیں رہتا، جب اُسے پکڑ لے تو قائم نہیں رہتا۔
Zeleni se i sav na suncu buja, vrt su mu cio mladice prerasle.
بےدین دھوپ میں شاداب بیل کی مانند ہے۔ اُس کی کونپلیں چاروں طرف پھیل جاتی،
Svojim korijenjem krš je isprepleo te život crpe iz živa kamena.
اُس کی جڑیں پتھر کے ڈھیر پر چھا کر اُن میں ٹک جاتی ہیں۔
A kad ga s mjesta njegova istrgnu, ono ga niječe: 'Nikada te ne vidjeh!'
لیکن اگر اُسے اُکھاڑا جائے تو جس جگہ پہلے اُگ رہی تھی وہ اُس کا انکار کر کے کہے گی، ’مَیں نے تجھے کبھی دیکھا بھی نہیں۔‘
I evo gdje na putu sada trune dok drugo bilje već niče iz zemlje.
یہ ہے اُس کی راہ کی نام نہاد خوشی! جہاں پہلے تھا وہاں دیگر پودے زمین سے پھوٹ نکلیں گے۔
Ne, Bog neće odbacit' neporočne, niti će rukom poduprijet' opake.
یقیناً اللہ بےالزام آدمی کو مسترد نہیں کرتا، یقیناً وہ شریر آدمی کے ہاتھ مضبوط نہیں کرتا۔
Smijeh će ti opet ispuniti usta, s usana će odjeknuti klicanje.
وہ ایک بار پھر تجھے ایسی خوشی بخشے گا کہ تُو ہنس اُٹھے گا اور شادمانی کے نعرے لگائے گا۔
Dušmane će ti odjenut' sramota i šatora će nestat' zlikovačkog.'"
جو تجھ سے نفرت کرتے ہیں وہ شرم سے ملبّس ہو جائیں گے، اور بےدینوں کے خیمے نیست و نابود ہوں گے۔“