Daniel 2

Druge godine Nabukodonozorova kraljevanja usni Nabukodonozor sanje: njegov se duh zbog toga uznemiri, a san ga ostavi.
اپنی حکومت کے دوسرے سال میں نبوکدنضر نے خواب دیکھا۔ خواب اِتنا ہول ناک تھا کہ وہ گھبرا کر جاگ اُٹھا۔
Kralj naredi da se pozovu čarobnici i gataoci, zaklinjači i zvjezdari da protumače kralju njegove sanje.
اُس نے حکم دیا کہ تمام قسمت کا حال بتانے والے، جادوگر، افسوں گر اور نجومی میرے پاس آ کر خواب کا مطلب بتائیں۔ جب وہ حاضر ہوئے
Dođoše dakle te stadoše pred kralja. Kralj im reče: "Usnih jednu sanju i moj se duh uznemiri od želje da razumijem sanju."
تو بادشاہ بولا، ”مَیں نے ایک خواب دیکھا ہے جو مجھے بہت پریشان کر رہا ہے۔ اب مَیں اُس کا مطلب جاننا چاہتا ہوں۔“
Kaldejci odgovoriše kralju (aramejski): "O kralju, živ bio dovijeka! Pripovjedi svoju sanju slugama svojim, a mi ćemo ti otkriti njezino značenje."
نجومیوں نے اَرامی زبان میں جواب دیا، ”بادشاہ سلامت اپنے خادموں کے سامنے یہ خواب بیان کریں تو ہم اُس کی تعبیر کریں گے۔“
Kralj odgovori i reče zvjezdarima: "Moja je odluka neopoziva: ako mi ne kažete što sam snio i što san znači, bit ćete rastrgani u komade, a vaše će kuće postati smetišta.
لیکن بادشاہ بولا، ”نہیں، تم ہی مجھے وہ کچھ بتاؤ اور اُس کی تعبیر کرو جو مَیں نے خواب میں دیکھا۔ اگر تم یہ نہ کر سکو تو مَیں حکم دوں گا کہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے اور تمہارے گھر کچرے کے ڈھیر ہو جائیں۔ یہ میرا مصمم ارادہ ہے۔
No ako mi otkrijete moju sanju i njezino značenje, dobit ćete od mene darove i poklone i velike časti. Otkrijte mi dakle što sam snio i što san znači."
لیکن اگر تم مجھے وہ کچھ بتا کر اُس کی تعبیر کرو جو مَیں نے خواب میں دیکھا تو مَیں تمہیں اچھے تحفے اور انعام دوں گا، نیز تمہاری خاص عزت کروں گا۔ اب شروع کرو! مجھے وہ کچھ بتاؤ اور اُس کی تعبیر کرو جو مَیں نے خواب میں دیکھا۔“
Oni opet odgovoriše: "Neka kralj rekne svoju sanju slugama svojim, a mi ćemo mu otkriti njezino značenje."
ایک بار پھر اُنہوں نے منت کی، ”بادشاہ اپنے خادموں کے سامنے اپنا خواب بتائیں تو ہم ضرور اُس کی تعبیر کریں گے۔“
A kralj: "Dobro ja znam da želite dobiti na vremenu jer znate da je moja odluka neopoziva.
بادشاہ نے جواب دیا، ”مجھے صاف پتا ہے کہ تم کیا کر رہے ہو! تم صرف ٹال مٹول کر رہے ہو، کیونکہ تم سمجھ گئے ہو کہ میرا ارادہ پکا ہے۔
Ako mi ne kažete što sam snio, znači da me namjeravate obmanjivati varavim riječima i izmišljotinama dok nekako ne prođe vrijeme. Stoga, recite mi moj san, pa ću znati da li mi možete kazati i njegovo značenje!"
اگر تم مجھے خواب نہ بتاؤ تو تم سب کو ایک ہی سزا دی جائے گی۔ کیونکہ تم سب جھوٹ اور غلط باتیں پیش کرنے پر متفق ہو گئے ہو، یہ اُمید رکھتے ہوئے کہ حالات کسی وقت بدل جائیں گے۔ مجھے خواب بتاؤ تو مجھے پتا چل جائے گا کہ تم مجھے اُس کی صحیح تعبیر پیش کر سکتے ہو۔“
Zvjezdari odgovoriše pred kraljem: "Nema na svijetu čovjeka koji bi takvo što mogao otkriti kralju. I stoga nijedan kralj, ma kako velik i moćan, takvo što ne traži od čarobnika, gataoca ili zvjezdara.
نجومیوں نے اعتراض کیا، ”دنیا میں کوئی بھی انسان وہ کچھ نہیں کر پاتا جو بادشاہ مانگتے ہیں۔ یہ کبھی ہوا بھی نہیں کہ کسی بادشاہ نے ایسی بات کسی قسمت کا حال بتانے والے، جادوگر یا نجومی سے طلب کی، خواہ بادشاہ کتنا عظیم کیوں نہ تھا۔
Što tražiš, kralju, teško je, i nema ga tko bi to mogao otkriti kralju osim bogova, koji ne borave među smrtnicima."
جس چیز کا تقاضا بادشاہ کرتے ہیں وہ حد سے زیادہ مشکل ہے۔ صرف دیوتا ہی یہ بات بادشاہ پر ظاہر کر سکتے ہیں، لیکن وہ تو انسان کے درمیان رہتے نہیں۔“
Tada se kralj silno razgnjevi i razbjesni te naredi da se pogube svi mudraci babilonski.
یہ سن کر بادشاہ آگ بگولا ہو گیا۔ بڑے غصے میں اُس نے حکم دیا کہ بابل کے تمام دانش مندوں کو سزائے موت دی جائے۔
Pošto je objavljena naredba da se ubiju mudraci, potražiše i Daniela i njegove drugove da ih pogube.
فرمان صادر ہوا کہ دانش مندوں کو مار ڈالنا ہے۔ چنانچہ دانیال اور اُس کے دوستوں کو بھی تلاش کیا گیا تاکہ اُنہیں سزائے موت دیں۔
No Daniel se mudrim i umnim riječima obrati na Arjoka, zapovjednika kraljevskih straža, koji bijaše izišao da pogubi mudrace babilonske.
شاہی محافظوں کا افسر بنام اریوک ابھی دانش مندوں کو مار ڈالنے کے لئے روانہ ہوا کہ دانیال بڑی حکمت اور موقع شناسی سے اُس سے مخاطب ہوا۔
On reče Arjoku, zapovjedniku kraljevu: "Zašto je kralj izdao tako strogu naredbu?" Arjok pripovjedi Danielu,
اُس نے افسر سے پوچھا، ”بادشاہ نے اِتنا سخت فرمان کیوں جاری کیا؟“ اریوک نے دانیال کو سارا معاملہ بیان کیا۔
a Daniel otiđe kralju i zamoli da mu dade vremena te će kralju otkriti što san znači.
دانیال فوراً بادشاہ کے پاس گیا اور اُس سے درخواست کی، ”ذرا مجھے کچھ مہلت دیجئے تاکہ مَیں بادشاہ کے خواب کی تعبیر کر سکوں۔“
Daniel uđe u svoju kuću te sve kaza Hananiji, Mišaelu i Azarji, svojim drugovima,
پھر وہ اپنے گھر واپس گیا اور اپنے دوستوں حننیاہ، میسائیل اور عزریاہ کو تمام صورتِ حال سنائی۔
da mole milosrđe u Boga Nebeskoga radi te tajne, da Daniel i njegovi drugovi ne poginu s drugim mudracima babilonskim.
وہ بولا، ”آسمان کے خدا سے التجا کریں کہ وہ مجھ پر رحم کرے۔ منت کریں کہ وہ میرے لئے بھید کھولے تاکہ ہم دیگر دانش مندوں کے ساتھ ہلاک نہ ہو جائیں۔“
I objavi se tajna Danielu u noćnom viđenju. A Daniel blagoslovi Boga Nebeskoga.
رات کے وقت دانیال نے رویا دیکھی جس میں اُس کے لئے بھید کھولا گیا۔ تب اُس نے آسمان کے خدا کی حمد و ثنا کی،
Daniel prihvati riječ i reče: "Bilo ime Božje blagoslovljeno odvijeka dovijeka, njegova je mudrost i sila.
”اللہ کے نام کی تمجید ازل سے ابد تک ہو۔ وہی حکمت اور قوت کا مالک ہے۔
On mijenja doba i vremena, ruši i postavlja kraljeve, daje mudrost mudrima a znanje pronicavima.
وہی اوقات اور زمانے بدلنے دیتا ہے۔ وہی بادشاہوں کو تخت پر بٹھا دیتا اور اُنہیں تخت پر سے اُتار دیتا ہے۔ وہی دانش مندوں کو دانائی اور سمجھ داروں کو سمجھ عطا کرتا ہے۔
On otkriva dubine i tajne, zna što je u tminama i svjetlost prebiva u njega.
وہی گہری اور پوشیدہ باتیں ظاہر کرتا ہے۔ جو کچھ اندھیرے میں چھپا رہتا ہے اُس کا علم وہ رکھتا ہے، کیونکہ وہ روشنی سے گھرا رہتا ہے۔
Tebe, o Bože otaca mojih, slavim i hvalim što si mi dao mudrost i jakost! Evo, objavio si mi ono što smo te molili, objavio si nam što kralj traži."
اے میرے باپ دادا کے خدا، مَیں تیری حمد و ثنا کرتا ہوں! تُو نے مجھے حکمت اور طاقت عطا کی ہے۔ جو بات ہم نے تجھ سے مانگی وہ تُو نے ہم پر ظاہر کی، کیونکہ تُو نے ہم پر بادشاہ کا خواب ظاہر کیا ہے۔“
Daniel ode k Arjoku, kome bijaše kralj naredio da smakne mudrace babilonske. Uđe i reče mu: "Ne ubijaj mudraca babilonskih! Odvedi me kralju, pa ću mu otkriti što san znači."
پھر دانیال اریوک کے پاس گیا جسے بادشاہ نے بابل کے دانش مندوں کو سزائے موت دینے کی ذمہ داری دی تھی۔ اُس نے اُس سے درخواست کی، ”بابل کے دانش مندوں کو موت کے گھاٹ نہ اُتاریں، کیونکہ مَیں بادشاہ کے خواب کی تعبیر کر سکتا ہوں۔ مجھے بادشاہ کے حضور پہنچا دیں تو مَیں اُنہیں سب کچھ بتا دوں گا۔“
Arjok žurno odvede Daniela kralju i reče: "Našao sam među izgnanicima judejskim čovjeka koji će kralju kazati što san znači."
یہ سن کر اریوک بھاگ کر دانیال کو بادشاہ کے حضور لے گیا۔ وہ بولا، ”مجھے یہوداہ کے جلاوطنوں میں سے ایک آدمی مل گیا جو بادشاہ کو خواب کا مطلب بتا سکتا ہے۔“
Kralj reče Danielu (koji se zvaše Baltazar): "Jesi li kadar kazati mi san koji sam usnio i što znači?"
تب نبوکدنضر نے دانیال سے جو بیل طَشَضَر کہلاتا تھا پوچھا، ”کیا تم مجھے وہ کچھ بتا سکتے ہو جو مَیں نے خواب میں دیکھا؟ کیا تم اُس کی تعبیر کر سکتے ہو؟“
Daniel odgovori pred kraljem: "Tajnu koju istražuje kralj ne mogahu kralju otkriti mudraci, čarobnici, gataoci i zaklinjači;
دانیال نے جواب دیا، ”جو بھید بادشاہ جاننا چاہتے ہیں اُسے کھولنے کی کنجی کسی بھی دانش مند، جادوگر، قسمت کا حال بتانے والے یا غیب دان کے پاس نہیں ہوتی۔
ali ima na nebu Bog koji objavljuje tajne i on je saopćio kralju Nabukodonozoru ono što će biti na svršetku dana. Evo tvoje sanje i onoga što ti se prividjelo na postelji:
لیکن آسمان پر ایک خدا ہے جو بھیدوں کا مطلب انسان پر ظاہر کر دیتا ہے۔ اُسی نے نبوکدنضر بادشاہ کو دکھایا کہ آنے والے دنوں میں کیا کچھ پیش آئے گا۔ سوتے وقت آپ نے خواب میں رویا دیکھی۔
O kralju, na tvojoj ti postelji dođoše misli o tome što će se dogoditi kasnije, a Otkrivatelj tajna saopćio ti je ono što će biti.
اے بادشاہ، جب آپ پلنگ پر لیٹے ہوئے تھے تو آپ کے ذہن میں آنے والے دنوں کے بارے میں خیالات اُبھر آئے۔ تب بھیدوں کو کھولنے والے خدا نے آپ پر ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں کیا کچھ پیش آئے گا۔
Iako nemam mudrosti više nego ostali smrtnici, ta mi je tajna objavljena samo zato da njezino značenje saopćim kralju i da upoznaš misli svoga srca.
اِس بھید کا مطلب مجھ پر ظاہر ہوا ہے، لیکن اِس لئے نہیں کہ مجھے دیگر تمام دانش مندوں سے زیادہ حکمت حاصل ہے بلکہ اِس لئے کہ آپ کو بھید کا مطلب معلوم ہو جائے اور آپ سمجھ سکیں کہ آپ کے ذہن میں کیا کچھ اُبھر آیا ہے۔
Ti si, o kralju, imao viđenje: gle, kip, golem kip, vrlo blistav, stajaše pred tobom, strašan za oči.
اے بادشاہ، رویا میں آپ نے اپنے سامنے ایک بڑا اور لمبا تڑنگا مجسمہ دیکھا جو تیزی سے چمک رہا تھا۔ شکل و صورت ایسی تھی کہ انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے۔
Tome kipu glava bijaše od čistog zlata, prsa i ruke od srebra, trbuh i bedra od mjedi,
سر خالص سونے کا تھا جبکہ سینہ اور بازو چاندی کے، پیٹ اور ران پیتل کی
gnjati od željeza, a stopala dijelom od željeza, dijelom od gline.
اور پنڈلیاں لوہے کی تھیں۔ اُس کے پاؤں کا آدھا حصہ لوہا اور آدھا حصہ پکی ہوئی مٹی تھا۔
Ti si promatrao: iznenada se odvali kamen a da ga ne dodirnu ruka, pa udari u kip, u stopala od željeza i gline te ih razbi.
آپ اِس منظر پر غور ہی کر رہے تھے کہ اچانک کسی پہاڑی ڈھلان سے پتھر کا بڑا ٹکڑا الگ ہوا۔ یہ بغیر کسی انسانی ہاتھ کے ہوا۔ پتھر دھڑام سے مجسمے کے لوہے اور مٹی کے پاؤں پر گر کر دونوں کو چُور چُور کر دیا۔
Tada se smrvi najednom željezo i glina, mjed, srebro i zlato, i sve postade kao pljeva na gumnu ljeti i vjetar sve odnese bez traga. A kamen koji bijaše u kip udario postade veliko brdo te napuni svu zemlju.
نتیجے میں پورا مجسمہ پاش پاش ہو گیا۔ جتنا بھی لوہا، مٹی، پیتل، چاندی اور سونا تھا وہ اُس بھوسے کی مانند بن گیا جو گاہتے وقت باقی رہ جاتا ہے۔ ہَوا نے سب کچھ یوں اُڑا دیا کہ اِن چیزوں کا نام و نشان تک نہ رہا۔ لیکن جس پتھر نے مجسمے کو گرا دیا وہ زبردست پہاڑ بن کر اِتنا بڑھ گیا کہ پوری دنیا اُس سے بھر گئی۔
To bijaše sanja; a njezino ćemo značenje reći pred kraljem."
یہی بادشاہ کا خواب تھا۔ اب ہم بادشاہ کو خواب کا مطلب بتاتے ہیں۔
"Ti, o kralju, kralju kraljeva, komu Bog Nebeski dade kraljevstvo, silu moć i slavu -
اے بادشاہ، آپ شہنشاہ ہیں۔ آسمان کے خدا نے آپ کو سلطنت، قوت، طاقت اور عزت سے نوازا ہے۔
i u čije je ruke stavio, gdje god se našli, sinove ljudske, životinje poljske, ptice nebeske i postavio te gospodarom nad svim time - ti si glava od zlata.
اُس نے انسان کو جنگلی جانوروں اور پرندوں سمیت آپ ہی کے حوالے کر دیا ہے۔ جہاں بھی وہ بستے ہیں اُس نے آپ کو ہی اُن پرمقرر کیا ہے۔ آپ ہی مذکورہ سونے کا سر ہیں۔
Poslije tebe ustat će drugo kraljevstvo, slabije od tvoga, pa treće, od mjedi, koje će gospodariti svom zemljom.
آپ کے بعد ایک اَور سلطنت قائم ہو جائے گی، لیکن اُس کی طاقت آپ کی سلطنت سے کم ہو گی۔ پھر پیتل کی ایک تیسری سلطنت وجود میں آئے گی جو پوری دنیا پر حکومت کرے گی۔
A četvrto kraljevstvo bit će tvrdo poput željeza, poput željeza koje sve satire i mrvi; kao željezo koje razbija, skršit će i razbit sva ona kraljevstva.
آخر میں ایک چوتھی سلطنت آئے گی جو لوہے جیسی طاقت ور ہو گی۔ جس طرح لوہا سب کچھ توڑ کر پاش پاش کر دیتا ہے اُسی طرح وہ دیگر سب کو توڑ کر پاش پاش کرے گی۔
Stopala koja si vidio, dijelom glina a dijelom željezo, jesu podijeljeno kraljevstvo; imat će nešto od čvrstoće željeza prema onome što si vidio željezo izmiješano s glinom.
آپ نے دیکھا کہ مجسمے کے پاؤں اور اُنگلیوں میں کچھ لوہا اور کچھ پکی ہوئی مٹی تھی۔ اِس کا مطلب ہے، اِس سلطنت کے دو الگ حصے ہوں گے۔ لیکن جس طرح خواب میں مٹی کے ساتھ لوہا ملایا گیا تھا اُسی طرح چوتھی سلطنت میں لوہے کی کچھ نہ کچھ طاقت ہو گی۔
Prsti stopala, dijelom željezo a dijelom glina: kraljevstvo će biti dijelom čvrsto a dijelom krhko.
خواب میں پاؤں کی اُنگلیوں میں کچھ لوہا بھی تھا اور کچھ مٹی بھی۔ اِس کا مطلب ہے، چوتھی سلطنت کا ایک حصہ طاقت ور اور دوسرا نازک ہو گا۔
A što si vidio željezo izmiješano s glinom: oni će se miješati ljudskim sjemenom, ali se neće držati zajedno, kao što se ni željezo ne da pomiješati s glinom.
لوہے اور مٹی کی ملاوٹ کا مطلب ہے کہ گو لوگ آپس میں شادی کرنے سے ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہونے کی کوشش کریں گے توبھی وہ ایک دوسرے سے پیوست نہیں رہیں گے، بالکل اُسی طرح جس طرح لوہا مٹی کے ساتھ پیوست نہیں رہ سکتا۔
U vrijeme ovih kraljeva Bog Nebeski podići će kraljevstvo koje neće nikada propasti i neće prijeći na neki drugi narod. Ono će razbiti i uništiti sva ona kraljevstva, a samo će stajati dovijeka -
جب یہ بادشاہ حکومت کریں گے، اُن ہی دنوں میں آسمان کا خدا ایک بادشاہی قائم کرے گا جو نہ کبھی تباہ ہو گی، نہ کسی دوسری قوم کے ہاتھ میں آئے گی۔ یہ بادشاہی اِن دیگر تمام سلطنتوں کو پاش پاش کر کے ختم کرے گی، لیکن خود ابد تک قائم رہے گی۔
kao što si vidio da se kamen s brijega odvalio a da ga ne dodirnu ruka te smrvio željezo, mjed, glinu, srebro i zlato. Veliki je Bog saopćio kralju što se ima dogoditi. Sanja je istinita, a tumačenje joj pouzdano."
یہی خواب میں اُس پتھر کا مطلب ہے جس نے بغیر کسی انسانی ہاتھ کے پہاڑی ڈھلان سے الگ ہو کر مجسمے کے لوہے، پیتل، مٹی، چاندی اور سونے کو پاش پاش کر دیا۔ اِس طریقے سے عظیم خدا نے بادشاہ پر ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں کیا کچھ پیش آئے گا۔ یہ خواب قابلِ اعتماد اور اُس کی تعبیر صحیح ہے۔“
Nato kralj Nabukodonozor pade ničice i pokloni se pred Danielom. Naredi da mu prinesu dar i kad.
یہ سن کر نبوکدنضر بادشاہ نے اوندھے منہ ہو کر دانیال کو سجدہ کیا اور حکم دیا کہ دانیال کو غلہ اور بخور کی قربانیاں پیش کی جائیں۔
I reče kralj Danielu: "Zaista, vaš je bog Bog nad bogovima i gospodar nad kraljevima, Otkrivatelj tajna, kad si mogao otkriti ovu tajnu."
دانیال سے اُس نے کہا، ”یقیناً، تمہارا خدا خداؤں کا خدا اور بادشاہوں کا مالک ہے۔ وہ واقعی بھیدوں کو کھولتا ہے، ورنہ تم یہ بھید میرے لئے کھول نہ پاتے۔“
Kralj uzvisi Daniela i dariva ga mnogim blistavim darovima. Postavi ga upraviteljem sve pokrajine babilonske i starješinom svih mudraca babilonskih.
نبوکدنضر نے دانیال کو بڑا عُہدہ اور متعدد بیش قیمت تحفے دیئے۔ اُس نے اُسے پورے صوبہ بابل کا گورنر بنا دیا۔ ساتھ ساتھ دانیال بابل کے تمام دانش مندوں پر مقرر ہوا۔
Daniel zamoli kralja da odredi za upravitelje pokrajine babilonske Šadraka, Mešaka i Abed Nega, a Daniel ostade na kraljevu dvoru.
اُس کی گزارش پر بادشاہ نے سدرک، میسک اور عبدنجو کو صوبہ بابل کی انتظامیہ پر مقرر کیا۔ دانیال خود شاہی دربار میں حاضر رہتا تھا۔