Proverbs 25

以下也是所罗门的箴言,是犹大王希西家的人所誊录的。
ذیل میں سلیمان کی مزید کہاوتیں درج ہیں جنہیں یہوداہ کے بادشاہ حِزقیاہ کے لوگوں نے جمع کیا۔
将事隐祕乃 神的荣耀;将事察清乃君王的荣耀。
اللہ کا جلال اِس میں ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاملہ پوشیدہ رکھتا ہے، بادشاہ کا جلال اِس میں کہ وہ معاملے کی تحقیق کرتا ہے۔
天之高,地之厚,君王之心也测不透。
جتنا آسمان بلند اور زمین گہری ہے اُتنا ہی بادشاہوں کے دل کا کھوج نہیں لگایا جا سکتا۔
除去银子的渣滓就有银子出来,银匠能以做器皿。
چاندی سے مَیل دُور کرو تو سنار برتن بنانے میں کامیاب ہو جائے گا،
除去王面前的恶人,国位就靠公义坚立。
بےدین کو بادشاہ کے حضور سے دُور کرو تو اُس کا تخت راستی کی بنیاد پر قائم رہے گا۔
不要在王面前妄自尊大;不要在大人的位上站立。
بادشاہ کے حضور اپنے آپ پر فخر نہ کر، نہ عزت کی اُس جگہ پر کھڑا ہو جا جو بزرگوں کے لئے مخصوص ہے۔
宁可有人说:请你上来,强如在你觐见的王子面前叫你退下。
اِس سے پہلے کہ شرفا کے سامنے ہی تیری بےعزتی ہو جائے بہتر ہے کہ تُو پیچھے کھڑا ہو جا اور بعد میں کوئی تجھ سے کہے، ”یہاں سامنے آ جائیں۔“ جو کچھ تیری آنکھوں نے دیکھا اُسے عدالت میں پیش کرنے میں
不要冒失出去与人争竞,免得至终被他羞辱,你就不知道怎样行了。
جلدبازی نہ کر، کیونکہ تُو کیا کرے گا اگر تیرا پڑوسی تیرے معاملے کو جھٹلا کر تجھے شرمندہ کرے؟
你与邻舍争讼,要与他一人辩论,不可洩漏人的密事,
عدالت میں اپنے پڑوسی سے لڑتے وقت وہ بات بیان نہ کر جو کسی نے پوشیدگی میں تیرے سپرد کی،
恐怕听见的人骂你,你的臭名就难以脱离。
ایسا نہ ہو کہ سننے والا تیری بےعزتی کرے۔ تب تیری بدنامی کبھی نہیں مٹے گی۔
一句话说得合宜,就如金苹果在银网子里。
وقت پر موزوں بات چاندی کے برتن میں سونے کے سیب کی مانند ہے۔
智慧人的劝戒,在顺从的人耳中,好像金耳环和精金的妆饰。
دانش مند کی نصیحت قبول کرنے والے کے لئے سونے کی بالی اور خالص سونے کے گلوبند کی مانند ہے۔
忠信的使者叫差他的人心里舒畅,就如在收割时有冰雪的凉气。
قابلِ اعتماد قاصد بھیجنے والے کے لئے فصل کاٹتے وقت برف کی ٹھنڈک جیسا ہے، اِس طرح وہ اپنے مالک کی جان کو تر و تازہ کر دیتا ہے۔
空夸赠送礼物的,好像无雨的风云。
جو شیخی مار کر تحفوں کا وعدہ کرے لیکن کچھ نہ دے وہ اُن طوفانی بادلوں کی مانند ہے جو برسے بغیر گزر جاتے ہیں۔
恒常忍耐可以劝动君王;柔和的舌头能折断骨头。
حکمران کو تحمل سے قائل کیا جا سکتا، اور نرم زبان ہڈیاں توڑنے کے قابل ہے۔
你得了蜜吗?只可吃够而已,恐怕你过饱就呕吐出来。
اگر شہد مل جائے تو ضرورت سے زیادہ مت کھا، حد سے زیادہ کھانے سے تجھے قَے آئے گی۔
你的脚要少进邻舍的家,恐怕他厌烦你,恨恶你。
اپنے پڑوسی کے گھر میں بار بار جانے سے اپنے قدموں کو روک، ورنہ وہ تنگ آ کر تجھ سے نفرت کرنے لگے گا۔
作假见证陷害邻舍的,就是大槌,是利刀,是快箭。
جو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی دے وہ ہتھوڑے، تلوار اور تیز تیر جیسا نقصان دہ ہے۔
患难时倚靠不忠诚的人,好像破坏的牙,错骨缝的脚。
مصیبت کے وقت بےوفا پر اعتبار کرنا خراب دانت یا ڈگمگاتے پاؤں کی طرح تکلیف دہ ہے۔
对伤心的人唱歌,就如冷天脱衣服,又如碱上倒醋。
دُکھتے دل کے لئے گیت گانا اُتنا ہی غیرموزوں ہے جتنا سردیوں کے موسم میں قمیص اُتارنا یا سوڈے پر سرکہ ڈالنا۔
你的仇敌若饿了,就给他饭吃;若渴了,就给他水喝;
اگر تیرا دشمن بھوکا ہو تو اُسے کھانا کھلا، اگر پیاسا ہو تو پانی پلا۔
因为,你这样行就是把炭火堆在他的头上;耶和华也必赏赐你。
کیونکہ ایسا کرنے سے تُو اُس کے سر پر جلتے ہوئے کوئلوں کا ڈھیر لگائے گا، اور رب تجھے اجر دے گا۔
北风生雨,谗谤人的舌头也生怒容。
جس طرح کالے بادل لانے والی ہَوا بارش پیدا کرتی ہے اُسی طرح باتونی کی چپکے سے کی گئی باتوں سے لوگوں کے منہ بگڑ جاتے ہیں۔
宁可住在房顶的角上,不在宽阔的房屋与争吵的妇人同住。
جھگڑالو بیوی کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے کی نسبت چھت کے کسی کونے میں گزارہ کرنا بہتر ہے۔
有好消息从远方来,就如拿凉水给口渴的人喝。
دُوردراز ملک کی خوش خبری پیاسے گلے میں ٹھنڈا پانی ہے۔
义人在恶人面前退缩,好像逿浑之泉,弄浊之井。
جو راست باز بےدین کے سامنے ڈگمگانے لگے، وہ گدلا چشمہ اور آلودہ کنواں ہے۔
吃蜜过多是不好的;考究自己的荣耀也是可厌的。
زیادہ شہد کھانا اچھا نہیں، اور نہ ہی زیادہ اپنی عزت کی فکر کرنا۔
人不制伏自己的心,好像毁坏的城邑没有墙垣。
جو اپنے آپ پر قابو نہ پا سکے وہ اُس شہر کی مانند ہے جس کی فصیل ڈھا دی گئی ہے۔