Proverbs 20

酒能使人亵慢,浓酒使人喧嚷;凡因酒错误的,就无智慧。
مَے طعنہ زن کا باپ اور شراب شور شرابہ کی ماں ہے۔ جو یہ پی پی کر ڈگمگانے لگے وہ دانش مند نہیں۔
王的威吓如同狮子吼叫;惹动他怒的,是自害己命。
بادشاہ کا قہر جوان شیرببر کی دہاڑوں کی مانند ہے، جو اُسے طیش دلائے وہ اپنی جان پر کھیلتا ہے۔
远离纷争是人的尊荣;愚妄人都爱争闹。
لڑائی جھگڑے سے باز رہنا عزت کا طُرۂ امتیاز ہے جبکہ ہر احمق جھگڑنے کے لئے تیار رہتا ہے۔
懒惰人因冬寒不肯耕种,到收割的时候,他必讨饭而无所得。
کاہل وقت پر ہل نہیں چلاتا، چنانچہ جب وہ فصل پکتے وقت اپنے کھیت پر نگاہ کرے تو کچھ نظر نہیں آئے گا۔
人心怀藏谋略,好像深水,惟明哲人才能汲引出来。
انسان کے دل کا منصوبہ گہرے پانی کی مانند ہے، لیکن سمجھ دار آدمی اُسے نکال کر عمل میں لاتا ہے۔
人多述说自己的仁慈,但忠信人谁能遇著呢?
بہت سے لوگ اپنی وفاداری پر فخر کرتے ہیں، لیکن قابلِ اعتماد شخص کہاں پایا جاتا ہے؟
行为纯正的义人,他的子孙是有福的!
جو راست باز بےالزام زندگی گزارے اُس کی اولاد مبارک ہے۔
王坐在审判的位上,以眼目驱散诸恶。
جب بادشاہ تختِ عدالت پر بیٹھ جائے تو وہ اپنی آنکھوں سے سب کچھ چھان کر ہر غلط بات ایک طرف کر لیتا ہے۔
谁能说,我洁净了我的心,我脱净了我的罪?
کون کہہ سکتا ہے، ”مَیں نے اپنے دل کو پاک صاف کر رکھا ہے، مَیں اپنے گناہ سے پاک ہو گیا ہوں“؟
两样的法码,两样的升斗,都为耶和华所憎恶。
غلط باٹ اور غلط پیمائش، رب دونوں سے گھن کھاتا ہے۔
孩童的动作是清洁,是正直,都显明他的本性。
لڑکے کا کردار اُس کے سلوک سے معلوم ہوتا ہے۔ اِس سے پتا چلتا ہے کہ اُس کا چال چلن پاک اور راست ہے یا نہیں۔
能听的耳,能看的眼,都是耶和华所造的。
سننے والے کان اور دیکھنے والی آنکھیں دونوں ہی رب نے بنائی ہیں۔
不要贪睡,免致贫穷;眼要睁开,你就吃饱。
نیند کو پیار نہ کر ورنہ غریب ہو جائے گا۔ اپنی آنکھوں کو کھلا رکھ تو جی بھر کر کھانا کھائے گا۔
买物的说:不好,不好;及至买去,他便自夸。
گاہک دکاندار سے کہتا ہے، ”یہ کیسی ناقص چیز ہے!“ لیکن پھر جا کر دوسروں کے سامنے اپنے سودے پر شیخی مارتا ہے۔
有金子和许多珍珠(或译:红宝石),惟有知识的嘴乃为贵重的珍宝。
سونا اور کثرت کے موتی پائے جا سکتے ہیں، لیکن سمجھ دار ہونٹ اُن سے کہیں زیادہ قیمتی ہیں۔
谁为生人作保,就拿谁的衣服;谁为外人作保,谁就要承当。
ضمانت کا وہ لباس واپس نہ کر جو کسی نے پردیسی کا ضامن بن کر دیا ہے۔ اگر وہ اجنبی کا ضامن ہو تو اُس ضمانت پر ضرور قبضہ کر جو اُس نے دی تھی۔
以虚谎而得的食物,人觉甘甜;但后来,他的口必充满尘沙。
دھوکے سے حاصل کی ہوئی روٹی آدمی کو میٹھی لگتی ہے، لیکن اُس کا انجام کنکروں سے بھرا منہ ہے۔
计谋都凭筹算立定;打仗要凭智谋。
منصوبے صلاح مشورے سے مضبوط ہو جاتے ہیں، اور جنگ کرنے سے پہلے دوسروں کی ہدایات پر دھیان دے۔
往来传舌的,洩漏密事;大张嘴的,不可与他结交。
اگر تُو بہتان لگانے والے کو ہم راز بنائے تو وہ اِدھر اُدھر پھر کر بات پھیلائے گا۔ چنانچہ باتونی سے گریز کر۔
咒骂父母的,他的灯必灭,变为漆黑的黑暗。
جو اپنے باپ یا ماں پر لعنت کرے اُس کا چراغ گھنے اندھیرے میں بجھ جائے گا۔
起初速得的产业,终久却不为福。
جو میراث شروع میں بڑی جلدی سے مل جائے وہ آخر میں برکت کا باعث نہیں ہو گی۔
你不要说,我要以恶报恶;要等候耶和华,他必拯救你。
مت کہنا، ”مَیں غلط کام کا انتقام لوں گا۔“ رب کے انتظار میں رہ تو وہی تیری مدد کرے گا۔
两样的法码为耶和华所憎恶;诡诈的天平也为不善。
رب جھوٹے باٹوں سے گھن کھاتا ہے، اور غلط ترازو اُسے اچھا نہیں لگتا۔
人的脚步为耶和华所定;人岂能明白自己的路呢?
رب ہر ایک کے قدم مقرر کرتا ہے۔ تو پھر انسان کس طرح اپنی راہ سمجھ سکتا ہے؟
人冒失说,这是圣物,许愿之后才查问,就是自陷网罗。
انسان اپنے لئے پھندا تیار کرتا ہے جب وہ جلدبازی سے مَنت مانتا اور بعد میں ہی مَنت کے نتائج پر غور کرنے لگتا ہے۔
智慧的王簸散恶人,用碌碡滚轧他们。
دانش مند بادشاہ بےدینوں کو چھان چھان کر اُڑا لیتا ہے، ہاں وہ گاہنے کا آلہ ہی اُن پر سے گزرنے دیتا ہے۔
人的灵是耶和华的灯,鉴察人的心腹。
آدم زاد کی روح رب کا چراغ ہے جو انسان کے باطن کی تہہ تک سب کچھ کی تحقیق کرتا ہے۔
王因仁慈和诚实得以保全他的国位,也因仁慈立稳。
شفقت اور وفا بادشاہ کو محفوظ رکھتی ہیں، شفقت سے وہ اپنا تخت مستحکم کر لیتا ہے۔
强壮乃少年人的荣耀;白发为老年人的尊荣。
نوجوانوں کا فخر اُن کی طاقت اور بزرگوں کی شان اُن کے سفید بال ہیں۔
鞭伤除净人的罪恶;责打能入人的心腹。
زخم اور چوٹیں بُرائی کو دُور کر دیتی ہیں، ضربیں باطن کی تہہ تک سب کچھ صاف کر دیتی ہیں۔