Proverbs 19

行为纯正的贫穷人胜过乖谬愚妄的富足人。
جو غریب بےالزام زندگی گزارے وہ ٹیڑھی باتیں کرنے والے احمق سے کہیں بہتر ہے۔
心无知识的,乃为不善;脚步急快的,难免犯罪。
اگر علم ساتھ نہ ہو تو سرگرمی کا کوئی فائدہ نہیں۔ جلدباز غلط راہ پر آتا رہتا ہے۔
人的愚昧倾败他的道;他的心也抱怨耶和华。
گو انسان کی اپنی حماقت اُسے بھٹکا دیتی ہے توبھی اُس کا دل رب سے ناراض ہوتا ہے۔
财物使朋友增多;但穷人朋友远离。
دولت مند کے دوستوں میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن غریب کا ایک دوست بھی اُس سے الگ ہو جاتا ہے۔
作假见证的,必不免受罚;吐出谎言的,终不能逃脱。
جھوٹا گواہ سزا سے نہیں بچے گا، جو جھوٹی گواہی دے اُس کی جان نہیں چھوٹے گی۔
好施散的,有多人求他的恩情;爱送礼的,人都为他的朋友。
متعدد لوگ بڑے آدمی کی خوشامد کرتے ہیں، اور ہر ایک اُس آدمی کا دوست ہے جو تحفے دیتا ہے۔
贫穷人,弟兄都恨他;何况他的朋友,更远离他!他用言语追随,他们却走了。
غریب کے تمام بھائی اُس سے نفرت کرتے ہیں، تو پھر اُس کے دوست اُس سے کیوں دُور نہ رہیں۔ وہ باتیں کرتے کرتے اُن کا پیچھا کرتا ہے، لیکن وہ غائب ہو جاتے ہیں۔
得著智慧的,爱惜生命;保守聪明的,必得好处。
جو حکمت اپنا لے وہ اپنی جان سے محبت رکھتا ہے، جو سمجھ کی پرورش کرے اُسے کامیابی ہو گی۔
作假见证的,不免受罚;吐出谎言的,也必灭亡。
جھوٹا گواہ سزا سے نہیں بچے گا، جھوٹی گواہی دینے والا تباہ ہو جائے گا۔
愚昧人宴乐度日是不合宜的;何况仆人管辖王子呢?
احمق کے لئے عیش و عشرت سے زندگی گزارنا موزوں نہیں، لیکن غلام کی حکمرانوں پر حکومت کہیں زیادہ غیرمناسب ہے۔
人有见识就不轻易发怒;宽恕人的过失便是自己的荣耀。
انسان کی حکمت اُسے تحمل سکھاتی ہے، اور دوسروں کے جرائم سے درگزر کرنا اُس کا فخر ہے۔
王的忿怒好像狮子吼叫;他的恩典却如草上的甘露。
بادشاہ کا طیش جوان شیرببر کی دہاڑوں کی مانند ہے جبکہ اُس کی منظوری گھاس پر شبنم کی طرح تر و تازہ کرتی ہے۔
愚昧的儿子是父亲的祸患;妻子的争吵如雨连连滴漏。
احمق بیٹا باپ کی تباہی اور جھگڑالو بیوی مسلسل ٹپکنے والی چھت ہے۔
房屋钱财是祖宗所遗留的;惟有贤慧的妻是耶和华所赐的。
موروثی گھر اور ملکیت باپ دادا کی طرف سے ملتی ہے، لیکن سمجھ دار بیوی رب کی طرف سے ہے۔
懒惰使人沉睡;懈怠的人必受饥饿。
سُست ہونے سے انسان گہری نیند سو جاتا ہے، لیکن ڈھیلا شخص بھوکوں مرے گا۔
谨守诫命的,保全生命;轻忽己路的,必致死亡。
جو وفاداری سے حکم پر عمل کرے وہ اپنی جان محفوظ رکھتا ہے، لیکن جو اپنی راہوں کی پروا نہ کرے وہ مر جائے گا۔
怜悯贫穷的,就是借给耶和华;他的善行,耶和华必偿还。
جو غریب پر مہربانی کرے وہ رب کو اُدھار دیتا ہے، وہی اُسے اجر دے گا۔
趁有指望,管教你的儿子;你的心不可任他死亡。
جب تک اُمید کی کرن باقی ہو اپنے بیٹے کی تادیب کر، لیکن اِتنے جوش میں نہ آ کہ وہ مر جائے۔
暴怒的人必受刑罚;你若救他,必须再救。
جو حد سے زیادہ طیش میں آئے اُسے جرمانہ دینا پڑے گا۔ اُسے بچانے کی کوشش مت کر ورنہ اُس کا طیش اَور بڑھے گا۔
你要听劝教,受训诲,使你终久有智慧。
اچھا مشورہ اپنا اور تربیت قبول کر تاکہ آئندہ دانش مند ہو۔
人心多有计谋;惟有耶和华的筹算才能立定。
انسان دل میں متعدد منصوبے باندھتا رہتا ہے، لیکن رب کا ارادہ ہمیشہ پورا ہو جاتا ہے۔
施行仁慈的,令人爱慕;穷人强如说谎言的。
انسان کا لالچ اُس کی رُسوائی کا باعث ہے، اور غریب دروغ گو سے بہتر ہے۔
敬畏耶和华的,得著生命;他必恒久知足,不遭祸患。
رب کا خوف زندگی کا منبع ہے۔ خدا ترس آدمی سیر ہو کر سکون سے سو جاتا اور مصیبت سے محفوظ رہتا ہے۔
懒惰人放手在盘子里,就是向口撤回,他也不肯。
کاہل اپنا ہاتھ کھانے کے برتن میں ڈال کر اُسے منہ تک نہیں لا سکتا۔
鞭打亵慢人,愚蒙人必长见识;责备明哲人,他就明白知识。
طعنہ زن کو مار تو سادہ لوح سبق سیکھے گا، سمجھ دار کو ڈانٹ تو اُس کے علم میں اضافہ ہو گا۔
虐待父亲、撵出母亲的,是贻羞致辱之子。
جو اپنے باپ پر ظلم کرے اور اپنی ماں کو نکال دے وہ والدین کے لئے شرم اور رُسوائی کا باعث ہے۔
我儿,不可听了教训而又偏离知识的言语。
میرے بیٹے، تربیت پر دھیان دینے سے باز نہ آ، ورنہ تُو علم و عرفان کی راہ سے بھٹک جائے گا۔
匪徒作见证戏笑公平;恶人的口吞下罪孽。
شریر گواہ انصاف کا مذاق اُڑاتا ہے، اور بےدین کا منہ آفت کی خبریں پھیلاتا ہے۔
刑罚是为亵慢人预备的;鞭打是为愚昧人的背预备的。
طعنہ زن کے لئے سزا اور احمق کی پیٹھ کے لئے کوڑا تیار ہے۔