Proverbs 10

所罗门的箴言:智慧之子使父亲欢乐;愚昧之子叫母亲担忧。
ذیل میں سلیمان کی امثال قلم بند ہیں۔ دانش مند بیٹا اپنے باپ کو خوشی دلاتا جبکہ احمق بیٹا اپنی ماں کو دُکھ پہنچاتا ہے۔
不义之财毫无益处;惟有公义能救人脱离死亡。
خزانوں کا کوئی فائدہ نہیں اگر وہ بےدین طریقوں سے جمع ہو گئے ہوں، لیکن راست بازی موت سے بچائے رکھتی ہے۔
耶和华不使义人受饥饿;恶人所欲的,他必推开。
رب راست باز کو بھوکوں مرنے نہیں دیتا، لیکن بےدینوں کا لالچ روک دیتا ہے۔
手懒的,要受贫穷;手勤的,却要富足。
ڈھیلے ہاتھ غربت اور محنتی ہاتھ دولت کی طرف لے جاتے ہیں۔
夏天聚敛的,是智慧之子;收割时沉睡的,是贻羞之子。
جو گرمیوں میں فصل جمع کرتا ہے وہ دانش مند بیٹا ہے جبکہ جو فصل کی کٹائی کے وقت سویا رہتا ہے وہ والدین کے لئے شرم کا باعث ہے۔
福祉临到义人的头;强暴蒙蔽恶人的口。
راست باز کا سر برکت کے تاج سے آراستہ رہتا ہے جبکہ بےدینوں کے منہ پر ظلم کا پردہ پڑا رہتا ہے۔
义人的纪念被称讚;恶人的名字必朽烂。
لوگ راست باز کو یاد کر کے اُسے مبارک کہتے ہیں، لیکن بےدین کا نام سڑ کر مٹ جائے گا۔
心中智慧的,必受命令;口里愚妄的,必致倾倒。
جو دل سے دانش مند ہے وہ احکام قبول کرتا ہے، لیکن بکواسی تباہ ہو جائے گا۔
行正直路的,步步安稳;走弯曲道的,必致败露。
جس کا چال چلن بےالزام ہے وہ سکون سے زندگی گزارتا ہے، لیکن جو ٹیڑھا راستہ اختیار کرے اُسے پکڑا جائے گا۔
以眼传神的,使人忧患;口里愚妄的,必致倾倒。
آنکھ مارنے والا دُکھ پہنچاتا ہے، اور بکواسی تباہ ہو جائے گا۔
义人的口是生命的泉源;强暴蒙蔽恶人的口。
راست باز کا منہ زندگی کا سرچشمہ ہے، لیکن بےدین کے منہ پر ظلم کا پردہ پڑا رہتا ہے۔
恨能挑启争端;爱能遮掩一切过错。
نفرت جھگڑے چھیڑتی رہتی جبکہ محبت تمام خطاؤں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
明哲人嘴里有智慧;无知人背上受刑杖。
سمجھ دار کے ہونٹوں پر حکمت پائی جاتی ہے، لیکن ناسمجھ صرف ڈنڈے کا پیغام سمجھتا ہے۔
智慧人积存知识;愚妄人的口速致败坏。
دانش مند اپنا علم محفوظ رکھتے ہیں، لیکن احمق کا منہ جلد ہی تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔
富户的财物是他的坚城;穷人的贫乏是他的败坏。
امیر کی دولت قلعہ بند شہر ہے جس میں وہ محفوظ ہے جبکہ غریب کی غربت اُس کی تباہی کا باعث ہے۔
义人的勤劳致生;恶人的进项致死(死:原文是罪)。
جو کچھ راست باز کما لیتا ہے وہ زندگی کا باعث ہے، لیکن بےدین اپنی روزی گناہ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
谨守训诲的,乃在生命的道上;违弃责备的,便失迷了路。
جو تربیت قبول کرے وہ دوسروں کو زندگی کی راہ پر لاتا ہے، جو نصیحت نظرانداز کرے وہ دوسروں کو صحیح راہ سے دُور لے جاتا ہے۔
隐藏怨恨的,有说谎的嘴;口出谗谤的,是愚妄的人。
جو اپنی نفرت چھپائے رکھے وہ جھوٹ بولتا ہے، جو دوسروں کے بارے میں غلط خبریں پھیلائے وہ احمق ہے۔
多言多语难免有过;禁止嘴唇是有智慧。
جہاں بہت باتیں کی جاتی ہیں وہاں گناہ بھی آ موجود ہوتا ہے، جو اپنی زبان کو قابو میں رکھے وہ دانش مند ہے۔
义人的舌乃似高银;恶人的心所值无几。
راست باز کی زبان عمدہ چاندی ہے جبکہ بےدین کے دل کی کوئی قدر نہیں۔
义人的口教养多人;愚昧人因无知而死亡。
راست باز کی زبان بہتوں کی پرورش کرتی ہے ، لیکن احمق اپنی بےعقلی کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
耶和华所赐的福使人富足,并不加上忧虑。
رب کی برکت دولت کا باعث ہے، ہماری اپنی محنت مشقت اِس میں اضافہ نہیں کرتی۔
愚妄人以行恶为戏耍;明哲人却以智慧为乐。
احمق غلط کام سے اپنا دل بہلاتا، لیکن سمجھ دار حکمت سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
恶人所怕的,必临到他;义人所愿的,必蒙应允。
جس چیز سے بےدین دہشت کھاتا ہے وہی اُس پر آئے گی، لیکن راست باز کی آرزو پوری ہو جائے گی۔
暴风一过,恶人归于无有;义人的根基却是永久。
جب طوفان آتے ہیں تو بےدین کا نام و نشان مٹ جاتا جبکہ راست باز ہمیشہ تک قائم رہتا ہے۔
懒惰人叫差他的人如醋倒牙,如烟薰目。
جس طرح دانت سرکے سے اور آنکھیں دھوئیں سے تنگ آ جاتی ہیں اُسی طرح وہ تنگ آ جاتا ہے جو سُست آدمی سے کام کرواتا ہے۔
敬畏耶和华使人日子加多;但恶人的年岁必被减少。
جو رب کا خوف مانے اُس کی زندگی کے دنوں میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ بےدین کی زندگی وقت سے پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔
义人的盼望必得喜乐;恶人的指望必致灭没。
راست باز آخرکار خوشی منائیں گے، کیونکہ اُن کی اُمید بر آئے گی۔ لیکن بےدینوں کی اُمید جاتی رہے گی۔
耶和华的道是正直人的保障,却成了作孽人的败坏。
رب کی راہ بےالزام شخص کے لئے پناہ گاہ، لیکن بدکار کے لئے تباہی کا باعث ہے۔
义人永不挪移;恶人不得住在地上。
راست باز کبھی ڈانواں ڈول نہیں ہو گا، لیکن بےدین ملک میں آباد نہیں رہیں گے۔
义人的口滋生智慧;乖谬的舌必被割断。
راست باز کا منہ حکمت کا پھل لاتا رہتا ہے، لیکن کج گو زبان کو کاٹ ڈالا جائے گا۔
义人的嘴能令人喜悦;恶人的口说乖谬的话。
راست باز کے ہونٹ جانتے ہیں کہ اللہ کو کیا پسند ہے، لیکن بےدین کا منہ ٹیڑھی باتیں ہی جانتا ہے۔