Numbers 3

耶和华在西奈山晓谕摩西的日子,亚伦和摩西的后代如下:
یہ ہارون اور موسیٰ کے خاندان کا بیان ہے۔ اُس وقت کا ذکر ہے جب رب نے سینا پہاڑ پر موسیٰ سے بات کی۔
亚伦的儿子,长子名叫拿答,还有亚比户、以利亚撒、以他玛。
ہارون کے چار بیٹے تھے۔ بڑا بیٹا ندب تھا، پھر ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر۔
这是亚伦儿子的名字,都是受膏的祭司,是摩西叫他们承接圣职供祭司职分的。
یہ امام تھے جن کو مسح کر کے اِس خدمت کا اختیار دیا گیا تھا۔
拿答、亚比户在西奈的旷野向耶和华献凡火的时候就死在耶和华面前了。他们也没有儿子。以利亚撒、以他玛在他们的父亲亚伦面前供祭司的职分。
لیکن ندب اور ابیہو اُس وقت مر گئے جب اُنہوں نے دشتِ سینا میں رب کے حضور ناجائز آگ پیش کی۔ چونکہ وہ بےاولاد تھے اِس لئے ہارون کے جیتے جی صرف اِلی عزر اور اِتمر امام کی خدمت سرانجام دیتے تھے۔
耶和华晓谕摩西说:
رب نے موسیٰ سے کہا،
「你使利未支派近前来,站在祭司亚伦面前好服事他,
”لاوی کے قبیلے کو لا کر ہارون کی خدمت کرنے کی ذمہ داری دے۔
替他和会众在会幕前守所吩咐的,办理帐幕的事。
اُنہیں اُس کے لئے اور پوری جماعت کے لئے ملاقات کے خیمے کی خدمات سنبھالنا ہے۔
又要看守会幕的器具,并守所吩咐以色列人的,办理帐幕的事。
وہ ملاقات کے خیمے کا سامان سنبھالیں اور تمام اسرائیلیوں کے لئے مقدِس کے فرائض ادا کریں۔
你要将利未人给亚伦和他的儿子,因为他们是从以色列人中选出来给他的。
تمام اسرائیلیوں میں سے صرف لاویوں کو ہارون اور اُس کے بیٹوں کی خدمت کے لئے مقرر کر۔
你要嘱咐亚伦和他的儿子谨守自己祭司的职任。近前来的外人必被治死。」
لیکن صرف ہارون اور اُس کے بیٹوں کو امام کی حیثیت حاصل ہے۔ جو بھی باقیوں میں سے اُن کی ذمہ داریاں اُٹھانے کی کوشش کرے گا اُسے سزائے موت دی جائے گی۔“
耶和华晓谕摩西说:
رب نے موسیٰ سے یہ بھی کہا،
「我从以色列人中拣选了利未人,代替以色列人一切头生的;利未人要归我。
”مَیں نے اسرائیلیوں میں سے لاویوں کو چن لیا ہے۔ وہ تمام اسرائیلی پہلوٹھوں کے عوض میرے لئے مخصوص ہیں،
因为凡头生的是我的;我在埃及地击杀一切头生的那日就把以色列中一切头生的,连人带牲畜都分别为圣归我;他们定要属我。我是耶和华。」
کیونکہ تمام پہلوٹھے میرے ہی ہیں۔ جس دن مَیں نے مصر میں تمام پہلوٹھوں کو مار دیا اُس دن مَیں نے اسرائیل کے پہلوٹھوں کو اپنے لئے مخصوص کیا، خواہ وہ انسان کے تھے یا حیوان کے۔ وہ میرے ہی ہیں۔ مَیں رب ہوں۔“
耶和华在西奈的旷野晓谕摩西说:
رب نے سینا کے ریگستان میں موسیٰ سے کہا،
「你要照利未人的宗族、家室数点他们。凡一个月以外的男子都要数点。」
”لاویوں کو گن کر اُن کے آبائی گھرانوں اور کنبوں کے مطابق رجسٹر میں درج کرنا۔ ہر بیٹے کو گننا ہے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کا ہے۔“
于是摩西照耶和华所吩咐的数点他们。
موسیٰ نے ایسا ہی کیا۔
利未众子的名字是革顺、哥辖、米拉利。
لاوی کے تین بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔
革顺的儿子,按著家室,是立尼、示每。
جَیرسون کے دو کنبے اُس کے بیٹوں لِبنی اور سِمعی کے نام رکھتے تھے۔
哥辖的儿子,按著家室,是暗兰、以斯哈、希伯伦、乌薛。
قِہات کے چار کنبے اُس کے بیٹوں عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل کے نام رکھتے تھے۔
米拉利的儿子,按著家室,是抹利、母示。这些按著宗族是利未人的家室。
مِراری کے دو کنبے اُس کے بیٹوں محلی اور مُوشی کے نام رکھتے تھے۔ غرض لاوی کے قبیلے کے کنبے اُس کے پوتوں کے نام رکھتے تھے۔
属革顺的,有立尼族、示每族。这是革顺的二族。
جَیرسون کے دو کنبوں بنام لِبنی اور سِمعی
其中被数、从一个月以外所有的男子共有七千五百名。
کے 7,500 مرد تھے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے تھے۔
这革顺的二族要在帐幕后西边安营。
اُنہیں اپنے خیمے مغرب میں مقدِس کے پیچھے لگانے تھے۔
拉伊勒的儿子以利雅萨作革顺人宗族的首领。
اُن کا راہنما اِلیاسف بن لائیل تھا،
革顺的子孙在会幕中所要看守的,就是帐幕和罩棚,并罩棚的盖与会幕的门帘,
اور وہ خیمے کو سنبھالتے تھے یعنی اُس کی پوششیں، خیمے کے دروازے کا پردہ،
院子的帷子和门帘(院子是围帐幕和坛的),并一切使用的绳子。
خیمے اور قربان گاہ کی چاردیواری کے پردے، چاردیواری کے دروازے کا پردہ اور تمام رسّے۔ اِن چیزوں سے متعلق ساری خدمت اُن کی ذمہ داری تھی۔
属哥辖的,有暗兰族、以斯哈族、希伯伦族、乌薛族。这是哥辖的诸族。
قِہات کے چار کنبوں بنام عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل
按所有男子的数目,从一个月以外看守圣所的,共有八千六百名。
کے 8,600 مرد تھے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے تھے اور جن کو مقدِس کی خدمت کرنی تھی۔
哥辖儿子的诸族要在帐幕的南边安营。
اُنہیں اپنے ڈیرے مقدِس کے جنوب میں ڈالنے تھے۔
乌薛的儿子以利撒反作哥辖宗族家室的首领。
اُن کا راہنما اِلی صفن بن عُزی ایل تھا،
他们所要看守的是约柜、桌子、灯台、两座坛与圣所内使用的器皿,并帘子和一切使用之物。
اور وہ یہ چیزیں سنبھالتے تھے: عہد کا صندوق، میز، شمع دان، قربان گاہیں، وہ برتن اور ساز و سامان جو مقدِس میں استعمال ہوتا تھا اور مُقدّس ترین کمرے کا پردہ۔ اِن چیزوں سے متعلق ساری خدمت اُن کی ذمہ داری تھی۔
祭司亚伦的儿子以利亚撒作利未人众首领的领袖,要监察那些看守圣所的人。
ہارون امام کا بیٹا اِلی عزر لاویوں کے تمام راہنماؤں پر مقرر تھا۔ وہ اُن تمام لوگوں کا انچارج تھا جو مقدِس کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
属米拉利的,有抹利族、母示族。这是米拉利的二族。
مِراری کے دو کنبوں بنام محلی اور مُوشی
他们被数的,按所有男子的数目,从一个月以外的,共有六千二百名。
کے 6,200 مرد تھے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے تھے۔
亚比亥的儿子苏列作米拉利二宗族的首领。他们要在帐幕的北边安营。
اُن کا راہنما صوری ایل بن ابی خیل تھا۔ اُنہیں اپنے ڈیرے مقدِس کے شمال میں ڈالنے تھے،
米拉利子孙的职分是看守帐幕的板、闩、柱子、带卯的座,和帐幕一切所使用的器具,
اور وہ یہ چیزیں سنبھالتے تھے: خیمے کے تختے، اُس کے شہتیر، کھمبے، پائے اور اِس طرح کا سارا سامان۔ اِن چیزوں سے متعلق ساری خدمت اُن کی ذمہ داری تھی۔
院子四围的柱子、带卯的座、橛子,和绳子。
وہ چاردیواری کے کھمبے، پائے، میخیں اور رسّے بھی سنبھالتے تھے۔
在帐幕前东边,向日出之地安营的是摩西、亚伦,和亚伦的儿子。他们看守圣所,替以色列人守耶和华所吩咐的。近前来的外人必被治死。
موسیٰ، ہارون اور اُن کے بیٹوں کو اپنے ڈیرے مشرق میں مقدِس کے سامنے ڈالنے تھے۔ اُن کی ذمہ داری مقدِس میں بنی اسرائیل کے لئے خدمت کرنا تھی۔ اُن کے علاوہ جو بھی مقدِس میں داخل ہونے کی کوشش کرتا اُسے سزائے موت دینی تھی۔
凡被数的利未人,就是摩西、亚伦照耶和华吩咐所数的,按著家室,从一个月以外的男子,共有二万二千名。
اُن لاوی مردوں کی کُل تعداد جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے تھے 22,000 تھی۔ رب کے کہنے پر موسیٰ اور ہارون نے اُنہیں کنبوں کے مطابق گن کر رجسٹر میں درج کیا۔
耶和华对摩西说:「你要从以色列人中数点一个月以外、凡头生的男子,把他们的名字记下。
رب نے موسیٰ سے کہا، ”تمام اسرائیلی پہلوٹھوں کو گننا جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے ہیں اور اُن کے نام رجسٹر میں درج کرنا۔
我是耶和华。你要拣选利未人归我,代替以色列人所有头生的,也取利未人的牲畜代替以色列所有头生的牲畜。」
اُن تمام پہلوٹھوں کی جگہ لاویوں کو میرے لئے مخصوص کرنا۔ اِسی طرح اسرائیلیوں کے مویشیوں کے پہلوٹھوں کی جگہ لاویوں کے مویشی میرے لئے مخصوص کرنا۔ مَیں رب ہوں۔“
摩西就照耶和华所吩咐的把以色列人头生的都数点了。
موسیٰ نے ایسا ہی کیا جیسا رب نے اُسے حکم دیا۔ اُس نے تمام اسرائیلی پہلوٹھے
按人名的数目,从一个月以外、凡头生的男子,共有二万二千二百七十三名。
جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کے تھے گن لئے۔ اُن کی کُل تعداد 22,273 تھی۔
耶和华晓谕摩西说:
رب نے موسیٰ سے کہا،
「你拣选利未人代替以色列人所有头生的,也取利未人的牲畜代替以色列人的牲畜。利未人要归我;我是耶和华。
”مجھے تمام اسرائیلی پہلوٹھوں کی جگہ لاویوں کو پیش کرنا۔ اِسی طرح مجھے اسرائیلیوں کے مویشیوں کی جگہ لاویوں کے مویشی پیش کرنا۔ لاوی میرے ہی ہیں۔ مَیں رب ہوں۔
以色列人中头生的男子比利未人多二百七十三个,必当将他们赎出来。
لاویوں کی نسبت باقی اسرائیلیوں کے 273 پہلوٹھے زیادہ ہیں۔ اُن میں سے
你要按人丁,照圣所的平,每人取赎银五舍客勒(一舍客勒是二十季拉),
ہر ایک کے عوض چاندی کے پانچ سِکے لے جو مقدِس کے وزن کے مطابق ہوں (فی سِکہ تقریباً 11 گرام)۔
把那多余之人的赎银交给亚伦和他的儿子。」
یہ پیسے ہارون اور اُس کے بیٹوں کو دینا۔“
于是摩西从那被利未人所赎以外的人取了赎银。
موسیٰ نے ایسا ہی کیا۔
从以色列人头生的所取之银,按圣所的平,有一千三百六十五舍客勒。
یوں اُس نے چاندی کے 1,365 سِکے (تقریباً 16 کلو گرام جمع کر کے
摩西照耶和华的话把这赎银给亚伦和他的儿子,正如耶和华所吩咐的。
ہارون اور اُس کے بیٹوں کو دیئے، جس طرح رب نے اُسے حکم دیا تھا۔