Joshua 12

以色列人在约旦河外向日出之地击杀二王,得他们的地,就是从亚嫩谷直到黑门山,并东边的全亚拉巴之地。
درجِ ذیل دریائے یردن کے مشرق میں اُن بادشاہوں کی فہرست ہے جنہیں اسرائیلیوں نے شکست دی تھی اور جن کے علاقے پر اُنہوں نے قبضہ کیا تھا۔ یہ علاقہ جنوب میں وادیِ ارنون سے لے کر شمال میں حرمون پہاڑ تک تھا، اور اُس میں وادیِ یردن کا پورا مشرقی حصہ شامل تھا۔
这二王,有住希实本、亚摩利人的王西宏。他所管之地是从亚嫩谷边的亚罗珥和谷中的城,并基列一半,直到亚扪人的境界,雅博河
پہلے کا نام سیحون تھا۔ وہ اموریوں کا بادشاہ تھا اور اُس کا دار الحکومت حسبون تھا۔ عروعیر شہر یعنی وادیِ ارنون کے درمیان سے لے کر عمونیوں کی سرحد دریائے یبوق تک سارا علاقہ اُس کی گرفت میں تھا۔ اِس میں جِلعاد کا آدھا حصہ بھی شامل تھا۔
与约旦河东边的亚拉巴,直到基尼烈海,又到亚拉巴的海,就是盐海,通伯‧耶西末的路,以及南方,直到毘斯迦的山根。
اِس کے علاوہ سیحون کا قبضہ دریائے یردن کے پورے مشرقی کنارے پر کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل سے لے کر بحیرۂ مُردار کے پاس شہر بیت یسیموت تک بلکہ اُس کے جنوب میں پہاڑی سلسلے پِسگہ کے دامن تک تھا۔
又有巴珊王噩。他是利乏音人所剩下的,住在亚斯他录和以得来。
دوسرا بادشاہ جس نے شکست کھائی تھی بسن کا بادشاہ عوج تھا۔ وہ رفائیوں کے دیو قبیلے میں سے باقی رہ گیا تھا، اور اُس کی حکومت کے مرکز عستارات اور اِدرعی تھے۔
他所管之地是黑门山、撒迦、巴珊全地,直到基述人和玛迦人的境界,并基列一半,直到希实本王西宏的境界。
شمال میں اُس کی سلطنت کی سرحد حرمون پہاڑ تھی اور مشرق میں سلکہ شہر۔ بسن کا تمام علاقہ جسوریوں اور معکاتیوں کی سرحد تک اُس کے ہاتھ میں تھا اور اِسی طرح جِلعاد کا شمالی حصہ بادشاہ سیحون کی سرحد تک۔
这二王是耶和华仆人摩西和以色列人所击杀的;耶和华仆人摩西将他们的地赐给流便人、迦得人,和玛拿西半支派的人为业。
اسرائیل نے رب کے خادم موسیٰ کی راہنمائی میں اِن دو بادشاہوں پر فتح پائی تھی، اور موسیٰ نے یہ علاقہ روبن، جد اور منسّی کے آدھے قبیلے کے سپرد کیا تھا۔
约书亚和以色列人在约旦河西击杀了诸王。他们的地是从黎巴嫩平原的巴力‧迦得,直到上西珥的哈拉山。约书亚就将那地按著以色列支派的宗族分给他们为业,
درجِ ذیل دریائے یردن کے مغرب کے اُن بادشاہوں کی فہرست ہے جنہیں اسرائیلیوں نے یشوع کی راہنمائی میں شکست دی تھی اور جن کی سلطنت وادیِ لبنان کے شہر بعل جد سے لے کر سعیر کی طرف بڑھنے والے پہاڑ خلق تک تھی۔ بعد میں یشوع نے یہ سارا ملک اسرائیل کے قبیلوں میں تقسیم کر کے اُنہیں میراث میں دے دیا
就是赫人、亚摩利人,迦南人、比利洗人、希未人、耶布斯人的山地、高原亚拉巴、山坡、旷野,和南地。
یعنی پہاڑی علاقہ، مغرب کا نشیبی پہاڑی علاقہ، یردن کی وادی، اُس کے مغرب میں واقع پہاڑی ڈھلانیں، یہوداہ کا ریگستان اور دشتِ نجب۔ پہلے یہ سب کچھ حِتّیوں، اموریوں، کنعانیوں، فرِزّیوں، حِوّیوں اور یبوسیوں کے ہاتھ میں تھا۔ ذیل کے ہر شہر کا اپنا بادشاہ تھا، اور ہر ایک نے شکست کھائی:
他们的王:一个是耶利哥王,一个是靠近伯特利的艾城王,
یریحو، عَی نزد بیت ایل،
一个是耶路撒冷王,一个是希伯崙王,
یروشلم، حبرون،
一个是耶末王,一个是拉吉王,
یرموت، لکیس،
一个是伊矶伦王,一个是基色王,
عجلون، جزر،
一个是底璧王,一个是基德王,
دبیر، جدر،
一个是何珥玛王,一个是亚拉得王,
حُرمہ، عراد،
一个是立拿王,一个是亚杜兰王,
لِبناہ، عدُلام،
一个是玛基大王,一个是伯特利王,
مقیدہ، بیت ایل،
一个是他普亚王,一个是希弗王,
تفّوح، حِفر،
一个是亚弗王,一个是拉沙崙王,
افیق، لشرون،
一个是玛顿王,一个是夏琐王,
مدون، حصور،
一个是伸崙‧米崙王,一个是押煞王,
سِمرون مرون، اَکشاف،
一个是他纳王,一个是米吉多王,
تعنک، مجِدّو،
一个是基低斯王,一个是靠近迦密的约念王,
قادس، کرمل کا یُقنعام،
一个是多珥山冈的多珥王,一个是吉甲的戈印王,
نافت دور میں واقع دور، جِلجال کا گوئیم
一个是得撒王;共计三十一个王。
اور تِرضہ۔ بادشاہوں کی کُل تعداد 31 تھی۔