Job 6

约伯回答说:
تب ایوب نے جواب دے کر کہا،
惟愿我的烦恼称一称,我一切的灾害放在天平里;
”کاش میری رنجیدگی کا وزن کیا جا سکے اور میری مصیبت ترازو میں تولی جا سکے!
现今都比海沙更重,所以我的言语急躁。
کیونکہ وہ سمندر کی ریت سے زیادہ بھاری ہو گئی ہے۔ اِسی لئے میری باتیں بےتُکی سی لگ رہی ہیں۔
因全能者的箭射入我身;其毒,我的灵喝尽了; 神的惊吓摆阵攻击我。
کیونکہ قادرِ مطلق کے تیر مجھ میں گڑ گئے ہیں، میری روح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ ہاں، اللہ کے ہول ناک حملے میرے خلاف صف آرا ہیں۔
野驴有草岂能叫唤?牛有料岂能吼叫?
کیا جنگلی گدھا ڈھینچوں ڈھینچوں کرتا ہے جب اُسے گھاس دست یاب ہو؟ یا کیا بَیل ڈکراتا ہے جب اُسے چارا حاصل ہو؟
物淡而无盐岂可吃么?蛋青有什么滋味呢?
کیا پھیکا کھانا نمک کے بغیر کھایا جاتا، یا انڈے کی سفیدی میں ذائقہ ہے؟
看为可厌的食物,我心不肯挨近。
ایسی چیز کو مَیں چھوتا بھی نہیں، ایسی خوراک سے مجھے گھن ہی آتی ہے۔
惟愿我得著所求的,愿 神赐我所切望的;
کاش میری گزارش پوری ہو جائے، اللہ میری آرزو پوری کرے!
就是愿 神把我压碎,伸手将我剪除。
کاش وہ مجھے کچل دینے کے لئے تیار ہو جائے، وہ اپنا ہاتھ بڑھا کر مجھے ہلاک کرے۔
我因没有违弃那圣者的言语,就仍以此为安慰,在不止息的痛苦中还可踊跃。
پھر مجھے کم از کم تسلی ہوتی بلکہ مَیں مستقل درد کے مارے پیچ و تاب کھانے کے باوجود خوشی مناتا کہ مَیں نے قدوس خدا کے فرمانوں کا انکار نہیں کیا۔
我有什么气力使我等候?我有什么结局使我忍耐?
میری اِتنی طاقت نہیں کہ مزید انتظار کروں، میرا کیا اچھا انجام ہے کہ صبر کروں؟
我的气力岂是石头的气力?我的肉身岂是铜的呢?
کیا مَیں پتھروں جیسا طاقت ور ہوں؟ کیا میرا جسم پیتل جیسا مضبوط ہے؟
在我岂不是毫无帮助吗?智慧岂不是从我心中赶出净尽吗?
نہیں، مجھ سے ہر سہارا چھین لیا گیا ہے، میرے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہے کہ کامیابی کا امکان ہی نہیں رہا۔
那将要灰心、离弃全能者、不敬畏 神的人,他的朋友当以慈爱待他。
جو اپنے دوست پر مہربانی کرنے سے انکار کرے وہ اللہ کا خوف ترک کرتا ہے۔
我的弟兄诡诈,好像溪水,又像溪水流干的河道。
میرے بھائیوں نے وادی کی اُن ندیوں جیسی بےوفائی کی ہے جو برسات کے موسم میں اپنے کناروں سے باہر آ جاتی ہیں۔
这河因结冰发黑,有雪藏在其中;
اُس وقت وہ برف سے بھر کر گدلی ہو جاتی ہیں،
天气渐暖就随时消化,日头炎热便从原处干涸。
لیکن عروج تک پہنچتے ہی وہ سوکھ جاتی، تپتی گرمی میں اوجھل ہو جاتی ہیں۔
结伴的客旅离弃大道,顺河偏行,到荒野之地死亡。
تب قافلے اپنی راہوں سے ہٹ جاتے ہیں تاکہ پانی مل جائے، لیکن بےفائدہ۔ وہ ریگستان پا کر تباہ ہو جاتے ہیں۔
提玛结伴的客旅瞻望;示巴同伙的人等候。
تیما کے قافلے اِس پانی کی تلاش میں رہتے، سبا کے سفر کرنے والے تاجر اُس پر اُمید رکھتے ہیں،
他们因失了盼望就抱愧,来到那里便蒙羞。
لیکن بےسود۔ جس پر اُنہوں نے اعتماد کیا وہ اُنہیں مایوس کر دیتا ہے۔ جب وہاں پہنچتے ہیں تو شرمندہ ہو جاتے ہیں۔
现在你们正是这样,看见惊吓的事便惧怕。
تم بھی اِتنے ہی بےکار ثابت ہوئے ہو۔ تم ہول ناک بات دیکھ کر دہشت زدہ ہو گئے ہو۔
我岂说:请你们供给我,从你们的财物中送礼物给我?
کیا مَیں نے کہا، ’مجھے تحفہ دے دو، اپنی دولت میں سے میری خاطر رشوت دو،
岂说:拯救我脱离敌人的手吗?救赎我脱离强暴人的手吗?
مجھے دشمن کے ہاتھ سے چھڑاؤ، فدیہ دے کر ظالم کے قبضے سے بچاؤ‘؟
请你们教导我,我便不作声;使我明白在何事上有错。
مجھے صاف ہدایت دو تو مَیں مان کر خاموش ہو جاؤں گا۔ مجھے بتاؤ کہ کس بات میں مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔
正直的言语力量何其大!但你们责备是责备什么呢?
سیدھی راہ کی باتیں کتنی تکلیف دہ ہو سکتی ہیں! لیکن تمہاری ملامت سے مجھے کس قسم کی تربیت حاصل ہو گی؟
绝望人的讲论既然如风,你们还想要驳正言语吗?
کیا تم سمجھتے ہو کہ خالی الفاظ معاملے کو حل کریں گے، گو تم مایوسی میں مبتلا آدمی کی بات نظرانداز کرتے ہو؟
你们想为孤儿拈阄,以朋友当货物。
کیا تم یتیم کے لئے بھی قرعہ ڈالتے، اپنے دوست کے لئے بھی سودابازی کرتے ہو؟
现在请你们看看我,我决不当面说谎。
لیکن اب خود فیصلہ کرو، مجھ پر نظر ڈال کر سوچ لو۔ اللہ کی قَسم، مَیں تمہارے رُوبرُو جھوٹ نہیں بولتا۔
请你们转意,不要不公;请再转意,我的事有理。
اپنی غلطی تسلیم کرو تاکہ ناانصافی نہ ہو۔ اپنی غلطی مان لو، کیونکہ اب تک مَیں حق پر ہوں۔
我的舌上岂有不义吗?我的口里岂不辨奸恶吗?
کیا میری زبان جھوٹ بولتی ہے؟ کیا مَیں فریب دہ باتیں پہچان نہیں سکتا؟