Job 35

以利户又说:
پھر اِلیہو نے اپنی بات جاری رکھی،
你以为有理,或以为你的公义胜于 神的公义,
”آپ کہتے ہیں، ’مَیں اللہ سے زیادہ راست باز ہوں۔‘ کیا آپ یہ بات درست سمجھتے ہیں
才说这与我有什么益处?我不犯罪比犯罪有什么好处呢?
یا یہ کہ ’مجھے کیا فائدہ ہے، گناہ نہ کرنے سے مجھے کیا نفع ہوتا ہے؟‘
我要回答你和在你这里的朋友。
مَیں آپ کو اور ساتھی دوستوں کو اِس کا جواب بتاتا ہوں۔
你要向天观看,瞻望那高于你的穹苍。
اپنی نگاہ آسمان کی طرف اُٹھائیں، بلندیوں کے بادلوں پر غور کریں۔
你若犯罪,能使 神受何害呢?你的过犯加增,能使 神受何损呢?
اگر آپ نے گناہ کیا تو اللہ کو کیا نقصان پہنچا ہے؟ گو آپ سے متعدد جرائم بھی سرزد ہوئے ہوں تاہم وہ متاثر نہیں ہو گا۔
你若是公义,还能加增他什么呢?他从你手里还接受什么呢?
راست باز زندگی گزارنے سے آپ اُسے کیا دے سکتے ہیں؟ آپ کے ہاتھوں سے اللہ کو کیا حاصل ہو سکتا ہے؟ کچھ بھی نہیں!
你的过恶或能害你这类的人;你的公义或能叫世人得益处。
آپ کے ہم جنس انسان ہی آپ کی بےدینی سے متاثر ہوتے ہیں، اور آدم زاد ہی آپ کی راست بازی سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
人因多受欺压就哀求,因受能者的辖制(原文是膀臂)便求救,
جب لوگوں پر سخت ظلم ہوتا ہے تو وہ چیختے چلّاتے اور بڑوں کی زیادتی کے باعث مدد کے لئے آواز دیتے ہیں۔
却无人说:造我的 神在哪里?他使人夜间歌唱,
لیکن کوئی نہیں کہتا، ’اللہ، میرا خالق کہاں ہے؟ وہ کہاں ہے جو رات کے دوران نغمے عطا کرتا،
教训我们胜于地上的走兽,使我们有聪明胜于空中的飞鸟。
جو ہمیں زمین پر چلنے والے جانوروں کی نسبت زیادہ تعلیم دیتا، ہمیں پرندوں سے زیادہ دانش مند بناتا ہے؟‘
他们在那里,因恶人的骄傲呼求,却无人答应。
اُن کی چیخوں کے باوجود اللہ جواب نہیں دیتا، کیونکہ وہ گھمنڈی اور بُرے ہیں۔
虚妄的呼求, 神必不垂听;全能者也必不眷顾。
یقیناً اللہ ایسی باطل فریاد نہیں سنتا، قادرِ مطلق اُس پر دھیان ہی نہیں دیتا۔
何况你说,你不得见他;你的案件在他面前,你等候他吧。
تو پھر وہ آپ پر کیوں توجہ دے جب آپ دعویٰ کرتے ہیں، ’مَیں اُسے نہیں دیکھ سکتا،‘ اور ’میرا معاملہ اُس کے سامنے ہی ہے، مَیں اب تک اُس کا انتظار کر رہا ہوں‘؟
但如今因他未曾发怒降罚,也不甚理会狂傲,
وہ آپ کی کیوں سنے جب آپ کہتے ہیں، ’اللہ کا غضب کبھی سزا نہیں دیتا، اُسے بُرائی کی پروا ہی نہیں‘؟
所以约伯开口说虚妄的话,多发无知识的言语。
جب ایوب منہ کھولتا ہے تو بےمعنی باتیں نکلتی ہیں۔ جو متعدد الفاظ وہ پیش کرتا ہے وہ علم سے خالی ہیں۔“