Job 27

约伯接著说:
پھر ایوب نے اپنی بات جاری رکھی،
 神夺去我的理,全能者使我心中愁苦。我指著永生的 神起誓:
”اللہ کی حیات کی قَسم جس نے میرا انصاف کرنے سے انکار کیا، قادرِ مطلق کی قَسم جس نے میری زندگی تلخ کر دی ہے،
我的生命尚在我里面; 神所赐呼吸之气仍在我的鼻孔内。
میرے جیتے جی، ہاں جب تک اللہ کا دم میری ناک میں ہے
我的嘴决不说非义之言;我的舌也不说诡诈之语。
میرے ہونٹ جھوٹ نہیں بولیں گے، میری زبان دھوکا بیان نہیں کرے گی۔
我断不以你们为是;我至死必不以自己为不正!
مَیں کبھی تسلیم نہیں کروں گا کہ تمہاری بات درست ہے۔ مَیں بےالزام ہوں اور مرتے دم تک اِس کے اُلٹ نہیں کہوں گا۔
我持定我的义,必不放松;在世的日子,我心必不责备我。
مَیں اصرار کرتا ہوں کہ راست باز ہوں اور اِس سے کبھی باز نہیں آؤں گا۔ میرا دل میرے کسی بھی دن کے بارے میں مجھے ملامت نہیں کرتا۔
愿我的仇敌如恶人一样;愿那起来攻击我的,如不义之人一般。
اللہ کرے کہ میرے دشمن کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو بےدینوں کے ساتھ کیا جائے گا، کہ میرے مخالف کا وہ انجام ہو جو بدکاروں کو پیش آئے گا۔
不敬虔的人虽然得利, 神夺取其命的时候还有什么指望呢?
کیونکہ اُس وقت شریر کی کیا اُمید رہے گی جب اُسے اِس زندگی سے منقطع کیا جائے گا، جب اللہ اُس کی جان اُس سے طلب کرے گا؟
患难临到他, 神岂能听他的呼求?
کیا اللہ اُس کی چیخیں سنے گا جب وہ مصیبت میں پھنس کر مدد کے لئے پکارے گا؟
他岂以全能者为乐,随时求告 神呢?
یا کیا وہ قادرِ مطلق سے لطف اندوز ہو گا اور ہر وقت اللہ کو پکارے گا؟
 神的作为,我要指教你们;全能者所行的,我也不隐瞒。
اب مَیں تمہیں اللہ کی قدرت کے بارے میں تعلیم دوں گا، قادرِ مطلق کا ارادہ تم سے نہیں چھپاؤں گا۔
你们自己也都见过,为何全然变为虚妄呢?
دیکھو، تم سب نے اِس کا مشاہدہ کیا ہے۔ تو پھر اِس قسم کی باطل باتیں کیوں کرتے ہو؟
 神为恶人所定的分,强暴人从全能者所得的报(原文是产业)乃是这样:
بےدین اللہ سے کیا اجر پائے گا، ظالم کو قادرِ مطلق سے میراث میں کیا ملے گا؟
倘或他的儿女增多,还是被刀所杀;他的子孙必不得饱食。
گو اُس کے بچے متعدد ہوں، لیکن آخرکار وہ تلوار کی زد میں آئیں گے۔ اُس کی اولاد بھوکی رہے گی۔
他所遗留的人必死而埋葬;他的寡妇也不哀哭。
جو بچ جائیں اُنہیں مہلک بیماری سے قبر میں پہنچایا جائے گا، اور اُن کی بیوائیں ماتم نہیں کر پائیں گی۔
他虽积蓄银子如尘沙,预备衣服如泥土;
بےشک وہ خاک کی طرح چاندی کا ڈھیر لگائے اور مٹی کی طرح نفیس کپڑوں کا تودہ اکٹھا کرے،
他只管预备,义人却要穿上;他的银子,无辜的人要分取。
لیکن جو کپڑے وہ جمع کرے اُنہیں راست باز پہن لے گا، اور جو چاندی وہ اکٹھی کرے اُسے بےقصور تقسیم کرے گا۔
他建造房屋如虫做窝,又如守望者所搭的棚。
جو گھر بےدین بنا لے وہ گھونسلے کی مانند ہے، اُس عارضی جھونپڑی کی مانند جو چوکیدار اپنے لئے بنا لیتا ہے۔
他虽富足躺卧,却不得收殓,转眼之间就不在了。
وہ امیر حالت میں سو جاتا ہے، لیکن آخری دفعہ۔ جب اپنی آنکھیں کھول لیتا تو تمام دولت جاتی رہی ہے۔
惊恐如波涛将他追上;暴风在夜间将他刮去。
اُس پر ہول ناک واقعات کا سیلاب ٹوٹ پڑتا، اُسے رات کے وقت آندھی چھین لیتی ہے۔
东风把他飘去,又刮他离开本处。
مشرقی لُو اُسے اُڑا لے جاتی، اُسے اُٹھا کر اُس کے مقام سے دُور پھینک دیتی ہے۔
 神要向他射箭,并不留情;他恨不得逃脱 神的手。
بےرحمی سے وہ اُس پر یوں جھپٹا مارتی رہتی ہے کہ اُسے بار بار بھاگنا پڑتا ہے۔
人要向他拍掌,并要发叱声,使他离开本处。
وہ تالیاں بجا کر اپنی حقارت کا اظہار کرتی، اپنی جگہ سے آوازے کستی ہے۔