Ezekiel 42

他带我出来向北,到外院,又带我进入圣屋;这圣屋一排顺著空地,一排与北边铺石地之屋相对。
اِس کے بعد ہم دوبارہ بیرونی صحن میں آئے۔ میرا راہنما مجھے رب کے گھر کے شمال میں واقع ایک عمارت کے پاس لے گیا جو رب کے گھر کے پیچھے یعنی مغرب میں واقع عمارت کے مقابل تھی۔
这圣屋长一百肘,宽五十肘,有向北的门。
یہ عمارت 175 فٹ لمبی اور ساڑھے 87 فٹ چوڑی تھی۔
对著内院那二十肘宽之空地,又对著外院的铺石地,在第三层楼上有楼廊对著楼廊。
اُس کا رُخ اندرونی صحن کی اُس کھلی جگہ کی طرف تھا جو 35 فٹ چوڑی تھی۔ دوسرا رُخ بیرونی صحن کے پکے فرش کی طرف تھا۔ مکان کی تین منزلیں تھیں۔ دوسری منزل پہلی کی نسبت کم چوڑی اور تیسری دوسری کی نسبت کم چوڑی تھی۔
在圣屋前有一条夹道,宽十肘,长一百肘。房门都向北。
مکان کے شمالی پہلو میں ایک گزرگاہ تھی جو ایک سرے سے دوسرے سرے تک لے جاتی تھی۔ اُس کی لمبائی 175 فٹ اور چوڑائی ساڑھے 17 فٹ تھی۔ کمروں کے دروازے سب شمال کی طرف کھلتے تھے۔
圣屋因为楼廊占去些地方,所以上层比中下两层窄些。
دوسری منزل کے کمرے پہلی منزل کی نسبت کم چوڑے تھے تاکہ اُن کے سامنے ٹیرس ہو۔ اِسی طرح تیسری منزل کے کمرے دوسری کی نسبت کم چوڑے تھے۔ اِس عمارت میں صحن کی دوسری عمارتوں کی طرح ستون نہیں تھے۔
圣屋有三层,却无柱子,不像外院的屋子有柱子;所以上层比中下两层更窄。
دوسری منزل کے کمرے پہلی منزل کی نسبت کم چوڑے تھے تاکہ اُن کے سامنے ٹیرس ہو۔ اِسی طرح تیسری منزل کے کمرے دوسری کی نسبت کم چوڑے تھے۔ اِس عمارت میں صحن کی دوسری عمارتوں کی طرح ستون نہیں تھے۔
圣屋外,东边有墙,靠著外院,长五十肘。
کمروں کے سامنے ایک بیرونی دیوار تھی جو اُنہیں بیرونی صحن سے الگ کرتی تھی۔ اُس کی لمبائی ساڑھے 87 فٹ تھی،
靠著外院的圣屋长五十肘。殿北面的圣屋长一百肘。
کیونکہ بیرونی صحن کی طرف کمروں کی مل ملا کر لمبائی ساڑھے 87 فٹ تھی اگرچہ پوری دیوار کی لمبائی 175 فٹ تھی۔
在圣屋以下,东头有进入之处,就是从外院进入之处。
بیرونی صحن سے اِس عمارت میں داخل ہونے کے لئے مشرق کی طرف سے آنا پڑتا تھا۔ وہاں ایک دروازہ تھا۔
向南(原文是东)在内院墙里有圣屋,一排与铺石地之屋相对,一排顺著空地。
رب کے گھر کے جنوب میں اُس جیسی ایک اَور عمارت تھی جو رب کے گھر کے پیچھے والی یعنی مغربی عمارت کے مقابل تھی۔
这圣屋前的夹道与北边圣屋的夹道长宽一样;出入之处与北屋门的样式相同。
اُس کے کمروں کے سامنے بھی مذکورہ شمالی عمارت جیسی گزرگاہ تھی۔ اُس کی لمبائی اور چوڑائی، ڈیزائن اور دروازے، غرض سب کچھ شمالی مکان کی مانند تھا۔
正在墙前、夹道的东头,有门可以进入,与向南圣屋的门一样。
کمروں کے دروازے جنوب کی طرف تھے، اور اُن کے سامنے بھی ایک حفاظتی دیوار تھی۔ بیرونی صحن سے اِس عمارت میں داخل ہونے کے لئے مشرق سے آنا پڑتا تھا۔ اُس کا دروازہ بھی گزرگاہ کے شروع میں تھا۔
他对我说:「顺著空地的南屋北屋,都是圣屋;亲近耶和华的祭司当在那里吃至圣的物,也当在那里放至圣的物,就是素祭、赎罪祭,和赎愆祭,因此处为圣。
اُس آدمی نے مجھ سے کہا، ”یہ دونوں عمارتیں مُقدّس ہیں۔ جو امام رب کے حضور آتے ہیں وہ اِن ہی میں مُقدّس ترین قربانیاں کھاتے ہیں۔ چونکہ یہ کمرے مُقدّس ہیں اِس لئے امام اِن میں مُقدّس ترین قربانیاں رکھیں گے، خواہ غلہ، گناہ یا قصور کی قربانیاں کیوں نہ ہوں۔
祭司进去出了圣所的时候,不可直到外院,但要在圣屋放下他们供职的衣服,因为是圣衣;要穿上别的衣服才可以到属民的外院。」
جو امام مقدِس سے نکل کر بیرونی صحن میں جانا چاہیں اُنہیں اِن کمروں میں وہ مُقدّس لباس اُتار کر چھوڑنا ہے جو اُنہوں نے رب کی خدمت کرتے وقت پہنے ہوئے تھے۔ لازم ہے کہ وہ پہلے اپنے کپڑے بدلیں، پھر ہی وہاں جائیں جہاں باقی لوگ جمع ہوتے ہیں۔“
他量完了内殿,就带我出朝东的门,量院的四围。
رب کے گھر کے احاطے میں سب کچھ ناپنے کے بعد میرا راہنما مجھے مشرقی دروازے سے باہر لے گیا اور باہر سے چاردیواری کی پیمائش کرنے لگا۔
他用量度的竿量四围,量东面五百肘(原文是竿;本章下同),
فیتے سے پہلے مشرقی دیوار ناپی، پھر شمالی، جنوبی اور مغربی دیوار۔ ہر دیوار کی لمبائی 875 فٹ تھی۔ اِس چاردیواری کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ مُقدّس ہے وہ اُس سے الگ کیا جائے جو مُقدّس نہیں ہے۔
用竿量北面五百肘,
فیتے سے پہلے مشرقی دیوار ناپی، پھر شمالی، جنوبی اور مغربی دیوار۔ ہر دیوار کی لمبائی 875 فٹ تھی۔ اِس چاردیواری کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ مُقدّس ہے وہ اُس سے الگ کیا جائے جو مُقدّس نہیں ہے۔
用竿量南面五百肘,
فیتے سے پہلے مشرقی دیوار ناپی، پھر شمالی، جنوبی اور مغربی دیوار۔ ہر دیوار کی لمبائی 875 فٹ تھی۔ اِس چاردیواری کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ مُقدّس ہے وہ اُس سے الگ کیا جائے جو مُقدّس نہیں ہے۔
又转到西面,用竿量五百肘。
فیتے سے پہلے مشرقی دیوار ناپی، پھر شمالی، جنوبی اور مغربی دیوار۔ ہر دیوار کی لمبائی 875 فٹ تھی۔ اِس چاردیواری کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ مُقدّس ہے وہ اُس سے الگ کیا جائے جو مُقدّس نہیں ہے۔
他量四面,四围有墙,长五百肘,宽五百肘,为要分别圣地与俗地。
فیتے سے پہلے مشرقی دیوار ناپی، پھر شمالی، جنوبی اور مغربی دیوار۔ ہر دیوار کی لمبائی 875 فٹ تھی۔ اِس چاردیواری کا مقصد یہ تھا کہ جو کچھ مُقدّس ہے وہ اُس سے الگ کیا جائے جو مُقدّس نہیں ہے۔