Deuteronomy 14

「你们是耶和华─你们 神的儿女。不可为死人用刀划身,也不可将额上剃光。
تم رب اپنے خدا کے فرزند ہو۔ اپنے آپ کو مُردوں کے سبب سے نہ زخمی کرو، نہ اپنے سر کے سامنے والے بال منڈواؤ۔
因为你归耶和华─你 神为圣洁的民,耶和华从地上的万民中拣选你特作自己的子民。」
کیونکہ تُو رب اپنے خدا کے لئے مخصوص و مُقدّس قوم ہے۔ دنیا کی تمام قوموں میں سے رب نے تجھے ہی چن کر اپنی ملکیت بنا لیا ہے۔
「凡可憎的物都不可吃。
کوئی بھی مکروہ چیز نہ کھانا۔
可吃的牲畜就是牛、绵羊、山羊、
تم بَیل، بھیڑبکری،
鹿、羚羊、麃子、野山羊、麋鹿、黄羊、青羊。
ہرن، غزال، مِرگ ، پہاڑی بکری، مہات ، غزالِ افریقہ اور پہاڑی بکری کھا سکتے ہو۔
凡分蹄成为两瓣又倒嚼的走兽,你们都可以吃。
جن کے کُھریا پاؤں بالکل چِرے ہوئے ہیں اور جو جگالی کرتے ہیں اُنہیں کھانے کی اجازت ہے۔
但那些倒嚼或是分蹄之中不可吃的乃是骆驼、兔子、沙番─因为是倒嚼不分蹄,就与你们不洁净;
اونٹ، بِجُو یا خرگوش کھانا منع ہے۔ وہ آپ کے لئے ناپاک ہیں، کیونکہ وہ جگالی تو کرتے ہیں لیکن اُن کے کُھر یا پاؤں چِرے ہوئے نہیں ہیں۔
猪─因为是分蹄却不倒嚼,就与你们不洁净。这些兽的肉,你们不可吃,死的也不可摸。
سؤر نہ کھانا۔ وہ تمہارے لئے ناپاک ہے، کیونکہ اُس کے کُھر تو چِرے ہوئے ہیں لیکن وہ جگالی نہیں کرتا۔ نہ اُن کا گوشت کھانا، نہ اُن کی لاشوں کو چھونا۔
「水中可吃的乃是这些:凡有翅有鳞的都可以吃;
پانی میں رہنے والے جانور کھانے کے لئے جائز ہیں اگر اُن کے پَر اور چھلکے ہوں۔
凡无翅无鳞的都不可吃,是与你们不洁净。
لیکن جن کے پَر یا چھلکے نہیں ہیں وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں۔
「凡洁净的鸟,你们都可以吃。
تم ہر پاک پرندہ کھا سکتے ہو۔
不可吃的乃是鵰、狗头鵰、红头鵰、
لیکن ذیل کے پرندے کھانا منع ہے: عقاب، دڑھیَل گِدھ، کالا گِدھ،
鹯、小鹰、鹞鹰与其类,
لال چیل، کالی چیل، ہر قسم کا گِدھ،
乌鸦与其类,
ہر قسم کا کوّا،
鸵鸟、夜鹰、鱼鹰、鹰与其类,
عقابی اُلّو، چھوٹے کان والا اُلّو، بڑے کان والا اُلّو، ہر قسم کا باز،
鸮鸟、猫头鹰、角鸱、
چھوٹا اُلّو، چنگھاڑنے والا اُلّو، سفید اُلّو،
鹈鹕、秃鵰、鸬鶿、
دشتی اُلّو، مصری گِدھ، قوق،
鹳、鹭鸶与其类,戴鵀与蝙蝠。
لق لق، ہر قسم کا بُوتیمار، ہُد ہُد اور چمگادڑ ۔
凡有翅膀爬行的物是与你们不洁净,都不可吃。
تمام پَر رکھنے والے کیڑے تمہارے لئے ناپاک ہیں۔ اُنہیں کھانا منع ہے۔
凡洁净的鸟,你们都可以吃。
لیکن تم ہر پاک پرندہ کھا سکتے ہو۔
「凡自死的,你们都不可吃,可以给你城里寄居的吃,或卖与外人吃,因为你是归耶和华─你 神为圣洁的民。「不可用山羊羔母的奶煮山羊羔。」
جو جانور خود بہ خود مر جائے اُسے نہ کھانا۔ تُو اُسے اپنی آبادی میں رہنے والے کسی پردیسی کو دے یا کسی اجنبی کو بیچ سکتا ہے اور وہ اُسے کھا سکتا ہے۔ لیکن تُو اُسے مت کھانا، کیونکہ تُو رب اپنے خدا کے لئے مخصوص و مُقدّس قوم ہے۔ بکری کے بچے کو اُس کی ماں کے دودھ میں پکانا منع ہے۔
「你要把你撒种所产的,就是你田地每年所出的,十分取一分;
لازم ہے کہ تُو ہر سال اپنے کھیتوں کی پیداوار کا دسواں حصہ رب کے لئے الگ کرے۔
又要把你的五谷、新酒、和油的十分之一,并牛群羊群中头生的,吃在耶和华─你 神面前,就是他所选择要立为他名的居所。这样,你可以学习时常敬畏耶和华─你的 神。
اِس کے لئے اپنا اناج، انگور کا رس، زیتون کا تیل اور مویشی کے پہلوٹھے رب اپنے خدا کے حضور لے آنا یعنی اُس جگہ جو وہ اپنے نام کی سکونت کے لئے چنے گا۔ وہاں یہ چیزیں قربان کر کے کھا تاکہ تُو عمر بھر رب اپنے خدا کا خوف ماننا سیکھے۔
当耶和华─你 神赐福与你的时候,耶和华─你 神所选择要立为他名的地方若离你太远,那路也太长,使你不能把这物带到那里去,
لیکن ہو سکتا ہے کہ جو جگہ رب تیرا خدا اپنے نام کی سکونت کے لئے چنے گا وہ تیرے گھر سے حد سے زیادہ دُور ہو اور رب تیرے خدا کی برکت کے باعث مذکورہ دسواں حصہ اِتنا زیادہ ہو کہ تُو اُسے مقدِس تک نہیں پہنچا سکتا۔
你就可以换成银子,将银子包起来,拿在手中,往耶和华─你 神所要选择的地方去。
اِس صورت میں اُسے بیچ کر اُس کے پیسے اُس جگہ لے جا جو رب تیرا خدا اپنے نام کی سکونت کے لئے چنے گا۔
你用这银子,随心所欲,或买牛羊,或买清酒浓酒,凡你心所想的都可以买;你和你的家属在耶和华─你 神的面前吃喝快乐。
وہاں پہنچ کر اُن پیسوں سے جو جی چاہے خریدنا، خواہ گائےبَیل، بھیڑبکری، مَے یا مَے جیسی کوئی اَور چیز کیوں نہ ہو۔ پھر اپنے گھرانے کے ساتھ مل کر رب اپنے خدا کے حضور یہ چیزیں کھانا اور خوشی منانا۔
「住在你城里的利未人,你不可丢弃他,因为他在你们中间无分无业。
ایسے موقعوں پر اُن لاویوں کا خیال رکھنا جو تیرے قبائلی علاقے میں رہتے ہیں، کیونکہ اُنہیں میراث میں زمین نہیں ملے گی۔
每逢三年的末一年,你要将本年的土产十分之一都取出来,积存在你的城中。
ہر تیسرے سال اپنی پیداوار کا دسواں حصہ اپنے شہروں میں جمع کرنا۔
在你城里无分无业的利未人,和你城里寄居的,并孤儿寡妇,都可以来,吃得饱足。这样,耶和华─你的 神必在你手里所办的一切事上赐福与你。」
اُسے لاویوں کو دینا جن کے پاس موروثی زمین نہیں ہے، نیز اپنے شہروں میں آباد پردیسیوں، یتیموں اور بیواؤں کو دینا۔ وہ آئیں اور کھانا کھا کر سیر ہو جائیں تاکہ رب تیرا خدا تیرے ہر کام میں برکت دے۔